نوازشر یف اور صدر شہبازشر یف کے در میان3گھنٹے سے زائد تک اہم ملاقات ،کیا کچھ طے پایا؟مر یم اور حمزہ کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی،چونکادینے والے انکشافات

15  اپریل‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف اور صدر شہبازشر یف کے در میان3گھنٹے سے زائد تک اہم ملاقات میں عوام رابطہ مہم کو مزید تیز کر نے کا فیصلہ ‘(ن) لیگ کے قائد نوازشر یف نے صدر شہبا زشر یف زیادہ سے زیادہ جلسوں کی بھی ہدایت کر دی ‘

مر یم نوازشر یف اور میاں حمزہ شہبا زشر یف بھی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں اور کارکنوں سے خطاب کر یں گے جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ہم حق‘سچ اور آئین وقانون کی بات کرتے ہیں اور ملک وقوم کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ‘ملک میں جو تر قی اور خوشحالی ہمارے دورمیں آئی ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روزر (ن) لیگ کے قائدنوازشر یف سے وزیر اعلی شہبا زشر یف نے رائے ونڈ میں ملاقات کی جو تین گھنٹے سے زائد تک جا رہی ہے اور کچھ دیر کیلئے ملاقات میں میاں حمزہ شہبا زشر یف اور مر یم نواز بھی شر یک ہوئے ہیں اور اس ملاقات کے دوران وزیر اعلی شہبا زشر یف نے نوازشر یف کو چوہدری نثار علی خان سے ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے بھی بتایا اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے جبکہ اس ملاقات کے دوران (ن) لیگ نے عوام رابطہ مہم کو بھی مزید تیز کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے شہبا زشر یف سمیت دیگر قائدین جلسوں سے خطاب اور وفود سے ملاقاتیں بھی کر یں گے جبکہ میاں نوازشر یف نے وزیر اعلی شہبا زشر یف کی پارٹی سر گرمیوں کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بطور پارٹی صدر زیادہ سے زیادہ جلسوں کیساتھ ساتھ اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کر یں عوامی کی بہتر کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات مثالی ہیں اور عوام آج بھی (ن) لیگ کیساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ تمام سازشی عناصرناکام ہوں گے اور عام انتخابات میں عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…