افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملہ کر دیا گیا، متعدد جاں بحق، حملے کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی قبائل بھی مسلح ہو کر سرحد پر پہنچنا شروع، صورتحال انتہائی کشیدہ 

15  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر افغانستان سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب سکیورٹی اہلکار کرم ایجنسی میں معمول کی گشت پر تھے تو ان پر سرحد پار سے حملہ کر دیا گیا۔

کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہناہے کہ افغانستان کے صوبے خوست سے فاٹا میں پاک افغان سرحد کے قریب لوئر کرم کے علاقے لکہ تیگہ میں حملہ کیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ اس حملے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی حملہ کیا اور حملہ آوروں اورسکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیٹیکل حکام نے مزید کہا کہ علاقے کی مساجد میں عوام کو سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے کے لیے اعلانات بھی کیے گئے، ان اعلانات کے بعد طوری بنگش اور دیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد مسلح ہوکر حملہ آوروں کے خلاف لڑنے کے لیے افغان سرحد پر پہنچ گئے۔ علاقے میں موجود اعلیٰ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فاٹا کی کرم ایجنسی انتہائی حساس علاقہ ہے کیونکہ اس کی سرحدیں افغانستان کے تین صوبوں خوست، پکتیا اور ننگرہار سے ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرحد پار کرکے کرم ایجنسی کے راستے ہی سے پاکستان میں داخل ہوتے تھے۔   کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر افغانستان سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب سکیورٹی اہلکار کرم ایجنسی میں معمول کی گشت پر تھے تو ان پر سرحد پار سے حملہ کر دیا گیا۔ کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہناہے کہ افغانستان کے صوبے خوست سے فاٹا میں پاک افغان سرحد کے قریب لوئر کرم کے علاقے لکہ تیگہ میں حملہ کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…