نئے صوبے کا قیام ،وزیر اعظم نے گھٹنے ٹیک دئیے ،تمام جماعتوں کو بڑی پیشکش کر دی

14  اپریل‬‮  2018

جلال پور پیروالہ(سی پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی بھرنااہلی کافیصلہ قبول ہے لیکن تاریخ آپ کو کچھ اور بتائے گی،سیاست کے فیصلے جولائی میں پولنگ سٹیشن پر ہونگے ،جولائی میں عوام کا فیصلہ نواز شریف ہی کے حق میں آئے گا،کوئی ایک جماعت نیا صوبہ بنانے کا نا تو فیصلہ کرسکتی ہے نہ اسے کرنا چاہیے،آئینی ترمیم اتفاق رائے سے ہوتی ہے ، بہاولپور اور جنوبی پنجاب کیلئے

قرارداد پاس کرائی ، پاکستان کی بہتری کیلئے تمام جماعتوں کو ملکر فیصلہ کرنا ہوگا ، عوام کی نمائندگی مسائل کو حل کرنے سے ہی ممکن ہے،لوگ خیبر پختونخوا میں عمران خان اور سندھ میں آصف زرداری کا کام دیکھ لیں اور پنجاب میں شہباز شریف کا کام دیکھ لیں، فرق سب کو نظر آتا ہے۔جلال پور پیر والہ میں اچ شریف سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں کام شروع کرتی تھیں تومکمل نہیں کرتی تھیں،(ن)لیگ کی حکومت منصوبے شروع بھی کرتی ہے اور مکمل بھی کرتی ہے، مسلم لیگ (ن)نے گزشتہ حکومتوں کے منصوبے بھی مکمل کیے ہیں، لوگ خیبر پختونخوا میں عمران خان اور سندھ میں آصف زرداری کا کام دیکھ لیں اور پنجاب میں شہباز شریف کا کام دیکھ لیں، فرق سب کو نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان دعوی کرتا ہے کہ ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ، 65 سال کے کام ایک طرف اور نوازشریف کے 5 سال کے کام دوسری طرف رکھ دیں، یقین ہے کہ نواز شریف 5 سال کے کاموں کا پلڑا بھاری ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پورے پاکستان سے ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن سے چند ماہ پہلے پریس

کانفرنس کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، وفاداریاں بدلنے کا زمانہ چلا گیا ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کو جولائی میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کیا سوچتے ہیں، مسلم لیگ(ن)نے پنجاب اسمبلی سے بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے قرارداد منظور کرائی، آئین میں ترمیم کوئی ایک جماعت نہیں کرسکتی، آئین میں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہوتی ہے، نئے صوبے بھی اتفاق رائے سے بنانے ہیں، اس کا فیصلہ کوئی ایک جماعت کرسکتی ہے

نہ کرنا چاہیے، لوگ ہزارہ اورجنوبی خیبر پختونخوا صوبے کی بھی بات کرتے ہیں، صوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گی، تمام سیاسی جماعتیں بیٹھیں مذاکرات کریں اور ایک فیصلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے 2 ماہ پہلے پریس کانفرنس سے مسائل حل نہیں ہوتے ، لوگ جھوٹ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ہم نے جمہوریت کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیا، دوبارہ سے حکومت میں آئے اور

کام کو شروع کیا ، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہونا اچھی روایات نہیں ہیں۔وزیراعظم نے احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا حتمی اعلان وزیراعلی کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صرف جمہوریت اور عوام کے فیصلے پر چلے گا، سیاست کے فیصلے جولائی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہوں گے، سیاست کے فیصلیعدالتوں سے ہونا اچھی روایت نہیں، گزشتہ روز عدالت سے نواز شریف

کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آیا، ہمیں نواز شریف کی زندگی بھر نااہلی کا فیصلہ بھی قبول ہے، جولائی میں نوازشریف کیحق میں فیصلہ آئے گا۔قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جلال پور پیروالا ،اچ شریف سیکشن کا افتتاح کیا ،45 کلومیٹرطویل یہ سڑک ملتان،شجاع آباد،جلال پور پیروالا،اچ شریف،ترنڈہ محمد پناہ سڑک کا حصہ ہے۔جنوبی پنجاب میں واقع اس سڑک کی اپ گریڈیشن اور بحالی سے قومی شاہراہ N-5 پر بھی ٹریفک کے دبا ؤ میں کمی آئے گی۔

منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کی تیز سہولت میسر آئے گی،جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور سفری اوقات میں کمی آئے گی۔منصوبے کی بدولت روزگار کے مواقع سامنے آنے سے علاقہ میں غربت میں کمی آئے گی اور اس علاقے کی زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی ۔جنوبی پنجاب کا علاقہ ملک کے شمالی،مغربی اور جنوبی علاقوں کیلئے سنگم کی حیثیت رکھتا ہے۔اپنی منفرد لوکیشن کے علاوہ یہ پورا علاقہ زرعی

اعتبار سے کپاس کا اہم مرکز ہے۔موجودہ حکومت نے اس علاقے کے لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر اور معاشی ترقی کے منصوبوں کا آغاز کیا۔اس علاقے کی مجموعی ترقی کے پیش نظر این ایچ اے نے 142 کلومیٹر ملتان۔ترنڈہ محمد پناہ سڑک کی بہتری اور بحالی کا منصوبہ شروع کیا ،جس کے جلال پور پیروالا ۔اچ شریف سیکشن کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے۔کراچی سے لاہور اور پشاور جانے والی ٹریفک اور

بلوچستان سے براستہ ڈیرہ غازی خان ۔ملتان آنے والی تجارتی ٹریفک بھی اس سڑک کو استعمال کر سکے گی۔علاوہ ازیں کراچی۔پشاور موٹروے کے منصوبے پر بھی کام تسلسل سے جاری ہے ،جس کے تحت جنوبی پنجاب میں بھی موٹرویزکے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔لاہور سے شروع ہوکر عبدالحکیم تک موٹروے تیزی سے تعمیری مراحل طے کر رہی ہے ۔جبکہ ملتان ۔سکھر موٹروے پر بھی تعمیری سرگرمیاں جاری ہیں۔اسی طرح فیصل آباد۔ملتان

موٹروے بھی زیر عمل ہے۔موجودہ حکومت ملکی ترقی میں سڑکوں کی اہمیت کے پیش نظر ملک بھر میں قومی شاہرات ،موٹرویز اور ایکسپریس ویز کا جامع نیٹ ورک قائم کر رہی ہے اور چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تاریخ ساز منصوبے کے تحت بندرگاہوں اور سرحدوں تک عالمی معیار کا مربوط مواصلاتی نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے۔سی پیک کے کئی ایک منصوبوں پر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی ماندہ منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔سی پیک کی فراہمی سے پاکستان علاقائی تجارتی سرگرمیوں میں مرکزی حیثیت اختیار کرے گا،جس سے ملک کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم ہوگی اور لوگوں کامعیار زندگی بلند کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…