نقیب قتل کیس میں راتوں رات ڈرامائی پیشرفت،راؤ انوار کا بچنا مشکل ہوگیا

13  اپریل‬‮  2018

کراچی(سی پی پی) نقیب محسود قتل کی کارروائی میں شامل اور سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار احمد کی شوٹر ٹیم کے رکن پولیس اہلکار کو تفتیشی ٹیم نے گزشتہ رات گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل شکیل کی موبائل فون کال ڈیٹا ریکارڈ(سی ڈی آر)میں بھی مرکزی ملزم راو انوار کے ساتھ موقع پر موجودگی ثابت ہوچکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں نقیب اللہ محسود اور دیگر تین افراد کے قتل کی واردات کو تین ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ملزم شکیل پولیس حکام کی نظروں سے اوجھل اور ملیر میں ہی تعینات اور ڈیوٹی پر تھا۔حساس ادارے اور سی ٹی ڈی پولیس کے اسپیشل یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ملزم اہلکار شکیل نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنا ابتدائی اہم بیان ریکارڈ کرا دیا۔واضح رہے نقیب اللہ محسود کو دیگر تین افراد کے ساتھ 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔واقعہ کے کچھ دن بعد مقتول کے والد نے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار احمد اور ان کے ماتحت عملے کے خلاف بیٹے کے اغوا اور قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔اس مقدمے میں راو انوار احمد اور ان کے قریبی ساتھی ڈی ایس پی قمراحمد شیخ سمیت گیارہ پولیس ملازمین گرفتار جبکہ 13 فرار ہیں۔ملزم شکیل کا نام مقدمے کے چالان میں شامل نہیں تاہم پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس مقدمے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…