کسی خاص مہمان کیلئے اڈیالہ جیل کی صفائی کی خبریں چل رہی ہیں ،جانتے ہیں صحافی کے اس سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا؟

11  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل میں تیاریاں پہلے ہی شروع کر دی گئیں، اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے،6 ماہ کی مدت ٹرائل مکمل نہیں بلکہ سزا سنانے کیلئے تھی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کسی خاص مہمان کی آمد کے لیے اڈیالہ جیل کی صفائی کی خبریں چل رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ جیل میں تیاری پہلے سے شروع کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آ رہا ہے، 6 ماہ کی مدت ٹرائل مکمل کرنے کے لیے نہیں بلکہ سزا سنانے کے لیے تھی۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے دائیں بائیں بھی وہی لوگ ہوتے ہیں جو وفاداریاں تبدیل کرتے رہتے ہیں جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں وفاداریاں تبدیل کرنے والے کیا ایسے ہی چلے گئے ؟وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو عوام نے ووٹ نہیں دینے جبکہ میرے دائیں بائیں وہ لوگ نہیں بلکہ کمیٹڈ لوگ ہوتے ہیں،ہمارے ساتھ اس وقت وہ لوگ موجود ہیں جو نسلوں سے مسلم لیگی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نگراں حکومت میں نیب قوانین کو غیر موثر کرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، چاہتے ہیں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواوں پر نیب کا دبا نہیں ہونا چاہیے۔صحافی کے سوال کہ چوہدری نثار کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے پر نواز شریف نے کہا کہ ان کے حوالے سے قوم سب جانتی ہے اور پاکستانی قوم مجھ سے جانے بغیر سب کچھ جانتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…