اسلام آباد میں طالب علم کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے والے سفارتکار نے پولیس کے خلاف ایسا کیا اقدام کیا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دیکھتے ہی رہ گئے

8  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا، پولیس نے ڈیفنس اتاشی کو امریکی سفارت خانے کے حوالے کر دیا اور اس کی لینڈ کروزر گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمٰن بگوی بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے،

ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے کا ڈیفنس اتاشی کرنل جوزف عمانوئل ہال اپنی گاڑی میں مارگلہ روڈ نزد چڑیا گھر چوک پہنچا تو اس کے سامنے ٹریفک سگنل ییلو تھا لیکن اس نے آہستہ ہونے یا رکنے کی بجائے سگنل کراس کرنے کی کوشش کی اور دوسری جانب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار عتیق بیگ ولد محمد ادریس بیگ سکنہ تلہاڑ اسلام آباد کو اپنی اپنی گاڑی سے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے پولی کلینک لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہ سکا جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار اس کا کزن راحیل ولد چنگیز زخمی ہوگیا جسے طبی امداد دی گئی ہے۔ ڈپلومیٹس کے لیے ویانا کنونشن کی روشنی میں کرنل جوزف کو امریکی سفارتخانے کی سکیورٹی کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جبکہ اس کی لینڈ کروزر گاڑی تھانہ کوہسار میں بند کردی گئی ہے۔ عتیق بیگ کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ پہلے وہ متوفی عتیق بیگ کی تدفین کریں گے جس کے بعد قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو آگاہ کر دیں گے، ادھر ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ یہ حادثہ دن ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا تھا، اور امریکی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وفاقی پولیس ضابطے کے تحت اپنی وزارت خارجہ کے ذریعے اقدام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ عتیق بیگ ایف اے کا طالب علم تھا جو ریسٹورنٹ ان میں بھی کام کرتا تھا، حادثے کی اطلاع پر امریکی سفارتخانے کی ریسکیو ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور کرنل جوزف کو اپنے ساتھ لے گئی۔

عتیق بیگ کے والد نے بتایا کہ عتیق ڈیوٹی پر جا رہا تھا اور اس کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا، ہمیں انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ حکومت یا سفارت خانے والوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، اس بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت کار مبینہ طور پر نشہ میں تھا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری اتاشی پولیس کے ساتھ مزاحمت کرکے بھاگ نکلا۔ نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں320‘ 337‘ 279 اور 427کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…