مجھے جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں،کال باہر سے بھی آئیگی اور اندر سے بھی ،نواز شریف نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

6  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں، کال دینے کی نوبت آتی ہے تو دی جانی چاہئے، کال باہر سے بھی آئے گی اور اندر سے بھی آئے گی، نواز شریف نے تحریک کے آخری مرحلے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تحریک کے آخری مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جہاں بھی ہوں گے ان کی آوازپر عوام نکلے گی،سب کہہ رہے ہیں کہ میری آواز پر لبیک کہیں گے۔ کال دینے کی نوبت آتی ہے تو کال دی جانی چاہیے،مجھے جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں،کال باہر سے بھی آئے گی اور اندر سے بھی آئے گی ۔ آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ رداری صاحب چیف منسٹری سے پہلے حلقوں سے ووٹ تولے لیں،ابھی تو زرداری صاحب نے 400،500 ووٹ لیے ہیں. سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کوبلوچستان اسمبلی،سینیٹ انتخابات کے واقعات کاازخودنوٹس لیناچاہیے.ورکرز نے بتایا کہ انہیں چھوڑا بھی رات کے اندھیرے میں گیا۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ہمار ے ر ہنمائوں کیخلاف نیب کے بے بنیادمقدمات بنائے جارہے ہیں. نواز شریف نے کہا کہ نیب ہمارے رہنماو¿ں کو ہراساں کرنے کا ادارہ بن گیا ہے۔ورکرز نے بتایا کہ انہیں چھوڑا بھی رات کے اندھیرے میں گیا.لوگوں کو اٹھائے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ نیب قانون کونگراں حکومت کےدوران غیر موثر کردیا جائے.ہماراسیاسی کیریئرگواہ ہے کہ ہم نہ کبھی اپنے موقف سے ہٹے نہ کوئی یوٹرن لیا۔م جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے کے مساوی مواقع دیے جانے چاہئیں۔گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان نے جو باتیں کیں ان کی تائید کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ یہ کسی مخصوص طبقے کا ملک نہیں سب کا ملک ہے.مجھے بیٹے

سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نکال دیا گیا.عمران خان نے اپنا جرم تسلیم کیا انھیں کچھ نہیں کہا گیا.چیرمین سینیٹ کیسے بنے،ووٹ بیچے گئے خریدے گئے،کیا کسی نےنوٹس لیا .بلوچستان میں جو کچھ ہوا،اس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا؟لیناچاہیے تھا۔ احتساب عدالت کی پیشی پرپہلی د فعہ محمود اچکزئی اور حاصل برنجو بھی ان کے ہمراہ تھے۔محمود اچکزئی اور حاصل بزنجو کے ہمراہ ہونے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کرپشن کی ہوتی تو آج یہ لوگ ان کے ساتھ نہ ہوتے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…