پاک فوج نے افغانستان میں سرجیکل سٹرائیک کر دی، افغانستان کے الزام کے بعد پاکستان بھی میدان میں آگیا، آپریشن افغانستان میں نہیں بلکہ کہاں کیا جا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے افغان جھوٹ بے نقاب کر دیا

6  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی جانب سے پاک فوج کی افغانستان میں گھس کر کارروائی پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاک فوج کی افغانستان میں گھس کر کارروائی کے الزامات کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آگیا ہے اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے افغانستان کے الزامات کو

بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہافغان حکومت کو الزام تراشیوں سے باز رہنا چاہیے جب کہ افغانستان سے دہشت گرد حملوں میں بھاری جانی ومالی نقصان ہورہا ہے کیوں کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ سرحدی علاقوں سے دہشت گرد پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کونشانہ بناتے ہیں لہذا افغان حکومت سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے مؤثرکارروائیاں کرے کیوں کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کریں گے تو فائدہ ہوگا اور دہشت گردی کے خاتمے سے دونوں ملکوں کو ترقی و خوشحالی میسرآئے گی۔ترجمان کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق افغان حکام کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جاتا ہے جب کہ پاکستان نے باجوڑ آپریشن سے متعلق بھی افغان حکام کو ضروری معلومات فراہم کردی ہیں۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر آج وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی اہم پاکستانی شخصیات کے افغانستان کے دورے سے قبل افغان حکومت اور سٹیبلشمنٹ کی جانب سے اسی قسم کے الزام لگا کر پاکستان کی افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوششوں کو نقصان پہنچایا جاتا رہا ہے۔اس سے قبل افغانستان میں ہوئے بدترین دہشتگرد حملوں کا الزام بھی افغان حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر عائد کیا جاتا رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آتی رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…