چین نے اپنا انتہائی جدید ترین اور خطرناک ہتھیار پاکستان کے حوالے کر دیا

5  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے میزائل ٹریکنگ کا جدید ترین نظام پاکستان کو فروخت کر دیا ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس نظام کی بدولت پاکستان کو اپنے میزائلوں میں ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی بروئے کار لانے میں مزید سہولت ہو گی۔ واضح رہے کہ ایک میزائل پر عموماً ایک ہی وار ہیڈ نصب ہوتا ہے لیکن ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک میزائل پر متعدد وار ہیڈز نصب کیے جا سکتے ہیں جو دشمن کے میزائل شکن نظام کو شکست دیتے ہوئے میزائل سے الگ ہو کر آزادانہ طور پر اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔

معروف دفاعی جریدے جینز ڈیفنس ویکلی کا کہنا ہے کہ چین کی اکیڈمی آف سائنس نے اس نظام کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے کہا، پاکستان اس نظام سے بے حد مطمئن ہے۔ یہ نظام پاکستان کی ضروریات بدرجہ اتم پوری کرے گا اور پاکستانی عملہ کو یہ نظام استعمال کرنے کی تربیت دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم آئی آر وی سے لیس پاکستان کا پہلا بیلسٹک میزائل ’’ابابیل‘‘ ہے جس کا پاکستان نے گزشتہ برس کامیاب تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل اب بھی ترقی و توسیع کے مرحلہ سے گزر رہا ہے۔ دریں اثناء میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان نے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کر لیا۔ پاکستان کے دیرینہ اور مخلص دوست چین نے شاندار تحفہ پیش کر دیا ہے۔ پاکستان نے میزائل پروگرام کو بہتر بنانے کیلئے چین سے چینی ساختہ نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کر لیا ہے جبکہ مسلح افواج کی جانب سے نئے میزائلز کی تیاری اور آزمائش میں اس نئے ٹریکنگ سسٹم کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ چین سے حاصل نئے ٹریکنگ سسٹم کی بدولت پاکستانی میزائلوں کی رینج میں موجود دشمن کے کئی شہر بیک وقت پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔ چینی اخبار میں چھپنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو دئیے جانے والے اس نئے ٹریکنگ سسٹم کی کی مدد سے پاکستان اپنے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری میں تیزی لا سکتا ہے۔ چین دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے یہ حساس ٹیکنالوجی کسی ملک کو فروخت کی ہے۔  چینی اخبار نے چینی سائنسدان ژینگ مینگوائی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے چین سے انتہائی جدید اور وسیع آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم حاصل کیا ہے جبکہ پاکستانی فوج نے اس نئے میزائلوں کی تیاری اور آزمائش میں استعمال بھی شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…