یوم پاکستان پر مسلح پاک افواج کی دشمن پر دھاک بیٹھ گئی،،اپ ڈیٹ نظام کے ساتھ جدید ترین پاکستانی میزائل منظر عام پر آگئے

24  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن )یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے موقع پر دفاعی و فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے دشمن پر دھاک بیٹھ گئی ،اپ ڈیٹ نظام کے ساتھ پریڈ میں رکھے گئے غزنوی، غوری، شاہین ، نصر ، ابدالی اور کروز میزائل اور پاکستان کے اپنے تیار کردہ ڈرون طیارے جب سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے تو حاضرین کاجوش دیدنی تھا جبکہ غیر ملکی سفارت کار پاکستان کی دفاعی و فوجی ترقی پر حیران تھے ،

الخالد او ر الضرار ٹینکوں کے نئے ورڑن بھی پاکستان نے بنا لئے ہیں وہ بھی پریڈ کا حصہ اور لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے ملک بھر میں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں مسلح افواج ، بوائز اسکاوٹس، گرلز گائیڈ، پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز اور ایف سی کے دستوں نے مہمانان گرامی کو سلامی دی۔یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب میں سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا سمیت برادر اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور یو اے ای کے مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے۔ باڈی گارڈز نے بگل بجا کر صدر مملکت ممنون حسین کے آنے کی اطلاع دی۔صدر مملکت ممنون حسین گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراو 191نڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خرم دستگیر کے علاوہ برادر اسلامی ممالک بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔شکر پڑیاں گراو 191نڈ اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ میں مسلح افواج کے چا ک و چوبند دستوں نے حصہ لیا۔

فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی مسحور کن دھنیں فضا میں بکھیریں۔ اسپیشل سروسز گروپ کے جوان مخصوص انداز میں سلامی دیتے ہوئے چبوترے کے سامنے سے گزرے۔ خواتین کے دستوں نے بھی پریڈ کا حصہ بن کر پذیرائی حاصل کی۔بوائز اسکاوٹس، گرلز گائیڈ، پنجاب اور سندھ رینجرز، ایف سی خیبر پختونخوا،پاکستان آرمی سگنل اور انجنئرنگ کے دستے بھی پریڈ کا حصہ بنے۔ برادر اسلامی ممالک یو اے ای اور اردن کی شاہی فوج کے بینڈ نے بھی پریڈ میں حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

صدارتی باڈی گارڈز کے گھڑ سوار دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا اور سلامی دی۔ انفنٹری کی مختلف رجمنٹس کے دستے، میکنائزڈ انفنٹری، آرمڈ کور، ایس پی ڈی کے تحت مختلف رینج کے میزائل بھی پریڈ میں شامل کئے گئے۔ آرمی ایوی ایشن اور بحریہ ایوی ایشن کے کوبرا، ایم ائی سیونٹین پیونکن ہیلی کاپٹرز پر مشتمل دستوں نے 300 فٹ کی بلندی پر فلائی پاسٹ کیا۔ پاکستان آرمی، نیوی اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا۔ میزائل دستوں میں غزنوی، ابدالی، نصر اور کروز میزائل بھی شامل کئے گئے۔یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں تمام صوبوں کی ثقافت کے رنگ نظر ائے،

پریڈ میں فلوٹس پر علاقائی رقص نے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں تمام صوبوں کے فلوٹس نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ سب سے پہلے ازاد کشمیر کا فلوٹس ایا جس میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ بلوچستان کا فلوٹس بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس پر سی پیک کا خاکہ نمایاں تھا، اس موقع پر بلوچی فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔خیبر پختونخوا کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں نظر ائے، فنکاروں نے خٹک ڈانس پیش کیا۔ پنجاب کے فلوٹ پر صوبے کی ثفاقت کی بھرپورترجمانی کی گئی، مختلف علاقوں کی دستکاریاں بھی پیش کی گئیں، فنکار بھی جھومتے نظر ائے۔ وادی مہران کا فلوٹ بھی سب سے نمایاں تھا جس نے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں گلگگت بلتستان کی ثقافت بھی بھرپور طریقے سے پیش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…