مسلم لیگ (ن) میں بڑی بغاوت، نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیاگیا،نام کا اعلان ایک یا دو روز میں ہوگا،عام روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی

24  مارچ‬‮  2018

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کے بعد نئی حکومت قائم کرنے والے گروپ کے اہم رہنما اور صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدس بزنجو ایک یا دو روز میں پارٹی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی پارٹی عام روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں اور آج بلوچستان کے کونے کونے میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے۔خیال رہے بلوچستان کے موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے اراکین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست جمع کرادی تھی جس کو ایوان میں پیش کرنے سے پہلے ہی اس وقت کے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔بعد ازاں اس گروپ کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عبدالقدوس کو صوبے کا نیا وزیراعلیٰ مقرر کرکے نئے کابینہ تشکیل دی تھی جس میں سرفراز بگٹی کو وزیرداخلہ برقرار رکھا گیا تھا۔رواں ماہ ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں صوبائی حکومت کے اراکین نے اپنے امیدواروں کو منتخب کیا تھا اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مدد سے اپنے سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرلیا تھا۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کے بعد نئی حکومت قائم کرنے والے گروپ کے اہم رہنما اور صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدس بزنجو ایک یا دو روز میں پارٹی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…