گزشتہ تین سال صدی کے گرم ترین سال قرار ،2016پہلے نمبر پر رہا،2018ء میں کیا ہونے والا ہے؟عالمی موسمیاتی تنظیم کی رپورٹ میں دِل دہلا دینے والے انکشافات

23  مارچ‬‮  2018

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم ( ڈبلیو ایم او )نے گزشتہ تین سال صدی کے گرم ترین سال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایم او نے عالمی آب و ہوا پر اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے تین برس دنیا کے گرم ترین سال رہے

جبکہ ماہرین نے کہاکہ پچھلی ایک صدی کے دوران ان تین سالوں میں عالمی حدت میں شدید اضافہ ہوا ۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور ارجنٹینا میں گرمی کی شدید لہر آئی جس نے آرکٹک کی برف کو پگھلا دیا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں پانی کی کمی دیکھنے میں آئی اور کینیا اور صومالیہ میں شدید خشک سالی پیدا ہو گئی۔موسمی تبدیلیوں کے سبب پوری دنیا کو تقریبا 320 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیاکہ 2018 میں عالمی حدت میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔ ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق 2017میں اٹلانٹک میں آنے والے طوفان اور بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے دنیا کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جو گزشتہ کئی دہائیوں میں ایک ریکارڈ نقصان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19ویں صدی کے بعد عالمی حدت میں 2016 پہلے نمبر پر، 2017 دوسرے جبکہ 2015 تیسرے نمبر پر رہا۔ڈبلیو ایم او نے اس کی وجہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو قرار دیاہے،  اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم ( ڈبلیو ایم او )نے گزشتہ تین سال صدی کے گرم ترین سال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایم او نے عالمی آب و ہوا پر اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے تین برس دنیا کے گرم ترین سال رہے جبکہ ماہرین نے کہاکہ پچھلی ایک صدی کے دوران ان تین سالوں میں عالمی حدت میں شدید اضافہ ہوا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…