ن لیگ کی ’’تجربہ کار‘‘ ٹیم نے پیپلز پارٹی کی ’’نالائق‘‘ ٹیم کو بھی مات دے دی۔۔ پیپلزپارٹی دور میں پی آئی اے کا خسارہ کتنا تھا اور آج کتنا ہے؟ جان کر آپ حکومت کی ’’تجربہ کار‘‘ ٹیم کو داد دیں گے

23  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کو کتنا خسارہ ہوا اور کتنے لوگوں کی ڈگریاں جعلی ہیں، یہ رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں، وزیر انچارج ہوا بازی ڈویژن نے تحریری جواب میں یہ بتایا ہے۔ اس جواب میں انہوں نے بتایا ہے کہ قومی ائیر لائن کو 2017ء میں 43 ارب 65 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے، اس تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2008ء میں بھی پی آئی اے

کو 39 ارب 98 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا اور 2009ء میں پی آئی اے کو 13 ارب 31 کروڑ کے خسارے کا سامنا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ 2010ء میں خسارہ 8 ارب 58 کروڑ روپے، 2011ء میں 28 ارب 3 کروڑ روپے رہا۔ جب اس معاملے پر بحث ہوئی تو نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس ملک کے وزیراعظم جو سریا اور لوہا بناتے تھے اور بیرون ملک بھی بھیجتے تھے انہوں نے سٹیل مل بند کر دی، اب جو وزیراعظم ہیں ان کی اپنی ائیر لائن ہے اور اب وہ پی آئی اے بند کرانے کے درپے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…