یوم پاکستان پر اسلام آباد مسلح افواج کی تکبیر کی صدائوں سے گونج اٹھا یوم پاکستان کی مشترکہ پریڈنے پاکستانیوں کا لہو گرما دیا، شاندار فلائنگ پاسٹ

23  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ 23مارچ آج کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ شکرپڑیاں گرائونڈ اسلام آباد میں جاری ہے۔ تقریب میں پاکستان کے دوست ملک سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا

\سمیت برادر اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور یو اے ای سے خصوصی مہمانان شریک ہیں۔ پریڈ کے آغاز پر صدارتی باڈی گارڈز کے دستے نے بگل بجا کر صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی پریڈ گرائونڈ میں آمد کی اطلاع دی۔ صدر ممنون حسین صدارتی باڈی گارڈز کے گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گرائونڈ میں داخل ہوئے اور انہیں سلامی کے چبوترے پر پہنچایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول سٹاف اور وائس ائیر مارشل جو کہ چیف آف ائیر سٹاف کی جگہ سلامی کے چبوترے پر فضائیہ کی نمائندگی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کو سلامی دینے کے بعد قومی ترانہ بچایا گیا ۔ صدر مملکت نے خصوصی جیپ میں پریڈ میں شریک مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا ، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت برادر اسلامی ممالک کے سفرا سمیت دیگر ممالک کے سفیران بھی پریڈ گرائونڈ میں موجود تھے۔ اس سال پریڈ کی خصوصی بات یہ ہے کہ برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کا خصوصی دستہ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے کیلئے پاکستان آیا ہوا ہے جبکہ برادر اسلامی ملک اردن کے ملٹری بینڈ کا دستہ بھی پریڈ گرائونڈ میں موجود ہے۔

اردن کے ملٹری بینڈ کی دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ اردن کے ملٹری بینڈ نے خصوصی طور پر اے مرد مجاہد جاگ ذرا، جیوے جیوے پاکستان کی دھنیں پیش کیں۔ اردن کے ملٹری بینڈ کی ٹھیک سلامی کے چبوترے کے سامنے پرفارمنس نے سب کو مبہوت کر دیا ہے۔اس وقت فضائیہ کا شیر دل دستہ شاندار فلائنگ پاسٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…