وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پالیسی مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بڑا مطالبہ کردیا،حیرت انگیزانکشافات

20  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بدھ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہو رہا ہے جس میں شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق قومی احتساب بیورو کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا اور ساتھ ہی ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کی نئی پالیسی بھی منظور کی جائے گی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ای سی ایل پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے اور

اپنے سیکرٹری داخلہ کے لئے اختیارات مانگ لئے ہیں دوسری طرف وزارت توانائی بھی وفاقی کابینہ کو بتانے جا رہی ہے کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم نہیں ہوگی جہاں ریکوری اسی فیصد سے زیادہ ہوگی وہی علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہونگے ورنہ شہروں میں چار سے چھ اور دیہاتوں میں آٹھ گھنٹے سے بھی زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو سکتی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دور کے سات سو ای سی ایل کیسز بھی کابینہ میں توثیق کے لئے پیش ہونگے کیونکہ وزارتی کمیٹی کے فیصلوں کو موجودہ وزیر داخلہ اہمیت دینے کو تیار نہیں ہین اور انہوں نے چوہدرینثار کی ای سی ایل پالیسی پر عمل درآمد کو روک دیا تھا اب جبکہ نیب نے احتساب عدالت میں زیر سماعت شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کئی بار درخواست کی ہے اور وزارت داخلہ کو کئی خطوط بھی لکھے ہیں تو احسن اقبال یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں لیکر جا رہے ہیں اور ساتھ ہی

انہوں نے کابینہ سے یہ اختیار بھی مانگا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار وزیر داخلہ یا سیکرٹری داخلہ کو ہونا چاہیتے کسی کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ کو وزارت خارجہ کے اہم معاملات بارے بھی آگاہ کیا جائے گا خاص کر پاکستان کے سفارت کاروں کی نئی دہلی میں ہرا سگی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ صارفین کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی خوشخبری بھی صرف نام کی خوشخبری ہے کیونکہ وزارت نے نیا لوڈ میجنمنٹ پلان کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کرنا ہے



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…