بے بی بلاول اپنے والد سے پوچھیں بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے، عمران خان باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

18  مارچ‬‮  2018

کراچی(سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بلاول بھٹو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بی بلاول اپنے والد سے پوچھیں بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے،بلاول بھٹو بتائیں 10سال کراچی میں پیپلزپارٹی کی حکومت رہی لیکن عوام کو صاف پانی تک نہیں دے سکے، پی پی نے سندھ میں کیا تبدیلی لائی گئی؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کی گندگی اٹھانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے کراچی کے حالات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، شہر میں ساڑھے650 مقامات ہیں جہاں سے کھیتوں کو پانی دیا جارہا ہے ان میں سیوریج کا پانی ملا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بلاول بڑے بڑے بیانات دیتے ہیں،بے بی بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال کراچی میں آپ کی حکومت رہی، لیکن آپ کراچی والوں کو پانی بھی نہیں دے سکے، دس سال میں کراچی اور اندرون سندھ میں کوئی ایک چیز بتائیں جو آپ نے ٹھیک کی ہو،کراچی کے لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری نہیں کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ بغیر محنت کئے وہ کیسے ارب پتی بن گئے، یہ بتائیں 10سال میں پیپلز پارٹی نے کون سی بنیادی ضروریات پوری کیں۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کی گندگی اٹھانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے پہلے کراچی کا گند صاف کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…