نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرنے والے ایڈیشنل سیکرٹری کو نشان عبرت بنا دیا گیا، وہ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرنے کی پاداش میں ایڈیشنل سیکرٹری کا تبادلہ کر دیا گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کرنے والے افسر شیر افگن نیازی کا تبادلہ کردیا گیا ہے،

شیر افگن نیازی کو وزارت داخلہ سے اقتصادی امور ڈویژن میں بھیج دیا گیا ہے، ان کی جانب سے شریف خاندان کا نام ای سی ایل فہرست میں ڈالنے کی سفارش تبادلے کی وجوہات ہیں۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے کچھ روز پہلے شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے اور پالیسی تبدیل کرنے سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا جس پر پہلے تو وزیر داخلہ احسن اقبال نے ای سی ایل پالیسی سے متعلق تردید کی اور بعد میں اس پالیسی سے متعلق وہ مان گئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شیر افگن نیازی کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن سے گریڈ اکیس کے عمران احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری وزات داخلہ تعینات کیا گیا ہے، عمران احمد کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ شیرافگن نیازی کی طرف سے شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی وجہ سے حکومت ان کے مخالف ہو گئی اور ان کا اچانک تبادلہ وزارت داخلہ سے اقتصادی امور ڈویژن میں کر دیا گیا۔ ان کی جانب سے شریف خاندان کا نام ای سی ایل فہرست میں ڈالنے کی سفارش تبادلے کی وجوہات ہیں۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے کچھ روز پہلے شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے اور پالیسی تبدیل کرنے سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا جس پر پہلے تو وزیر داخلہ احسن اقبال نے ای سی ایل پالیسی سے متعلق تردید کی اور بعد میں اس پالیسی سے متعلق وہ مان گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…