حلف نہ اٹھانا مہنگا پڑ گیا ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار اور کلثوم نواز کیخلاف انتہائی قدم اٹھالیا،سپیکر کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کردیا

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن )تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار کے حلف نہ لینے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے۔ یہ خط پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو عدالت سے اشتہاری ہونے کے باوجود منتخب کرایا گیا، ایسے اقدامات سے

عوام کا جمہوریت پراعتماد مجروح ہوتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو معلوم تھا کہ کلثوم نواز بیمار ہیں پھر بھی انہیں این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑایا گیا، ہم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا گو ہیں لیکن کلثوم نواز کے انتخاب سے حلقے کے لاکھوں ووٹرز کا استحقاق مجروح ہوا ہے، ان لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کا بھی احساس ہونا چاہئے جو شریف خاندان کی ضد کا ہدف بنے، اس لئے کلثوم نواز اور اسحاق ڈار حلف لیں یا ان سے استعفی لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…