پنجاب حکومت نے بالاخر اپنے منظور نظراحد چیمہ کے خلاف ہی بڑی کارروائی کرڈالی،احکامات جاری

16  مارچ‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے احد چیمہ کوتین ماہ کیلئے معطل کردیا ۔ بتایاگیا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری اور نیب میں کرپشن کے الزمات کی تحقیقات جاری ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے احد چیمہ کو تین ماہ کیلئے معطل کردیا ،علاوہ ازیں احد چیمہ کیس کی گرفتاری کی وجہ سے بیوروکریسی اور پنجاب حکومت کے درمیان بھی اختلاف بڑھنے کا انکشاف ہواہے، پنجاب حکومت نے ایسے افسران کیلئے شکنجہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل اے احد چیمہ کو شہباز شریف کے پنجاب اسپیڈ کے پیچھے ایک بڑا کردار سمجھا جاتا ہے، احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، بیوروکریسی احد چیمہ کی رہائی کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس مختلف منصوبوں کی منظوری اور فنڈز جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے ایسے افسران کیلئے شکنجہ تیار کرلیا لیگی وزرا نے کہاکہ الیکشن قریب آتے ہی افسربھی بدلنے لگے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ(ن)کی ہی ہے۔ منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسروں کے خلاف نئی حکومت بنتے ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ ’’ایماندار‘‘ احد چیمہ کے لیے آدھی رات کو کابینہ کے اجلاس منعقد کرنے والے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بیوروکریٹ کے حق میں قرارداد لانے والے اور احد چیمہ کے لیے بیوروکریسی کو ہڑتال پر اکسانے والوں کو اچانک کیا ہوگیا کہ اب اسے معطل کر کے نیب کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، طوطا چشم شہباز حکومت اب اپنے بہترین افسر کے ساتھ کھڑی ہونے کی بجائے اس سے جان کیوں چھڑوانا چاہ رہی ہے؟

جس بیوروکریٹ کے لیے سول سیکرٹریٹ کو تالے لگوائے گئے پنجاب میں پہیہ جام کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی اب اسی کرپٹ بیوروکریٹ کو معطل کر رہی ہے؟وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں احد چیمہ کے معاملے میں وہ پہلے غلط تھے یا اب؟انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے علم میں ہے کہ احد چیمہ نے نیب کواتنا مواد فراہم کر دیا ہے کہ اب اس کے بچنے کا تو کوئی امکان نہیں تاہم سلطانی گواہ بننے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بہت جلد سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی کچھ سلطانی گواہ پس پردہ کہانی اور کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…