عمران خان پر بھی جوتے سے حملے کی کوشش ،اس بار کس شہر میں نشانہ بنتے بنتے رہ گئے

  منگل‬‮ 13 مارچ‬‮ 2018  |  9:24

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر گجرات میں  جوتے سے حملے کی کوشش، پولیس نے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان آج جب گجرات پہنچے تو ایک نوجوان نے انہیں جوتا مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا،موقع پر موجودتحریک انصاف کے کارکنوں نے اس شخص کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی ،پولیس نے پہنچ کر مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ عمران خان پر اتوار کے روز فیصل آباد میں تھپڑ مارنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس شخص کو

پکڑ لیا گیا تھا۔اس سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں نوازشریف پر جوتے سے حملہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں