شہبازشریف کو نوازشریف اور مریم نواز کی وجہ سے پارٹی چلانے میں مشکلات کاسامنا، دونوں کو کیا ناقابل یقین مشورہ دیدیا، شہبازشریف کسے اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں ،اہم ا نکشاف

13  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہبازشریف نے نواز شریف اورمریم نواز کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دے دیا ۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کو نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم کے باعث پارٹی چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس لئے شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ نواز شریف اور مریم کا ملک سے باہر چلے جانا بہتر ہے۔تا ہم نوازشریف اور مریم نواز نے یہ حکم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔مریم نواز کا خیال ہے کہ جو بیانیہ انہوں نے اپنے

ووٹرز کو دیا ہے وہ ان کے باہر جانے کی صورت میں کمزور پڑ جائیگا۔یہاں تک کہ مریم نواز نے اپنے قریبی حلقوں کو یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ جیل جانے کے لئے تیار ہیں لیکن باہر نہیں جائیں گی۔جب کہ شہباز شریف کا یہ بھی خیال ہے کہ پارٹی کو اس وقت چوہدری نثار کی ضرورت ہے۔جو نوازشریف اور مریم نواز کی موجودگی میں ممکن نہیں۔واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ  ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو پارٹی کا مستقل صدر منتخب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…