جس شخص کو خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کے لیے استعمال کیا گیا وہ کون ہے؟ اس کا کس جماعت کے ساتھ تعلق ہے اور مستقبل میں وہ لوگ کیا کرنیوالے ہیں؟ حامد میر نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کر دی

11  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ جس شخص نے وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف پر سیالکوٹ میں سیاہی پھینکی، اس شخص کا تعلق نئی بنائی گئی مذہبی تنظیم سے ہے اور یہ تنظیم کسی بھی کلین شیو والے بندے کو نہیں چھوڑے گی۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینکنے والے شخص کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے

جس میں اس نے کہا کہ میرا نام فیض الرسول ہے اور میرا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں شروع سے ن لیگ کا ووٹر ہوں اور ہمیشہ ن لیگ کو سپورٹ کیا۔ میں گھر سے سیدھا فیکٹری جاتا ہوں اور فیکٹری سے گھر جاتا ہوں۔ میں شروع سے ہی ان کا ووٹر تھا، فیض الرسول نے کہا کہ یہ لوگ ہر جگہ جا کر بتاتے ہیں کہ یہ سڑک ہم نے بنائی یہ پل ہم نے بنایا، یہ سکول بنایا یہ ہسپتال بنایا، اپنے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تو بتاتے ہیں، انہوں نے اتنا بڑا جرم کیا ہے ختم نبوت پر انہوں نے حملہ کیا، انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ اگر یہ لوگ اس قابل نہیں ہیں تو اسمبلیوں میں کیوں جاتے ہیں۔ فیض الرسول نے کہا کہ آپ لوگ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں آپ نے اپنی ڈیوٹی دی آپ اچھے انسان ہوں جنہوں نے مجھے پکڑ کر اپنی ڈیوٹی دی۔ ان کا فرض بنتا ہے کہ یہ لاکھوں ووٹ لے کر ایک شہر کی ترجمانی کر رہے ہیں کم از کم جو قانون بنا ہے اس کو پڑھ تو لیں اگر انہوں نے پڑھ کر دستخط کیے ہیں تو یہ مجرم ہیں اور اگر انہوں نے اس کو پڑھا ہی نہیں اور دستخط کیے ہیں تو یہ اس سے بڑے مجرم ہیں۔ فیض الرسول نے کہا کہ پھر تو جو مرضی اس سے کاغذ پر دستخط کروا لے۔ یہ لوگ راجہ ظفرالحق رپورٹ شائع کریں۔ جو جو مجرم ہیں ان کو سزا ملے۔ آج میں نے جرم کیا ہے مجھے مار دیں میرے بیوی بچوں کو مار دیں کسی کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ لوگ پبلک میں کسی جگہ بھی جائیں گے ان کے ساتھ ایسا ہی ہو گا۔ جب تک یہ لوگ توبہ نہیں کرتے یہ لوگ عوام میں نہ جائیں۔ فیض الرسول نے کہا کہ محمد عربیؐ کے شیروں نے انہیں کسی جگہ پر نہیں چھوڑنا۔ اس نے کہاکہ مجھے وہ ذات کھینچ کر وہاں لے گئی کہ تم آج گھر نہ جاؤ بلکہ ادھر آؤ۔ میری ماں شوگر کی مریض ہیں انہیں انسولین لگانی ہوتی ہے لیکن میں نہ جا سکا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…