نوازشریف نے اپنی خواہشات کو پوراکرنے کے لئے کس طرح مریم نواز کا استعمال کیا؟ عمران خان نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

10  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے پیسہ چرایا اور اپنی بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کر کے باہر بھجوایا ٗسڑکیں اور پل ہماری اولین ترجیح نہیں ٗ تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دینگے ٗ غربت ختم کرنے کے لیے اسپیشل پالیسیاں بنائیں گے ٗرا پارٹی منشور تیار ہو رہا ہے

جو انقلابی منشور ہو گا ٗہماری کوشش ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور اس حوالے سے پہلے ہی سپریم کورٹ میں مقدمہ کر رکھا ہے ٗ امید ہے جلد انصاف ملے گا۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کبھی اتحاد نہیں ہو سکتا اور کوشش ہے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو۔عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے خود پولیس کا نظام تباہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا کی پولیس مثالی بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑکیں اور پل ہماری اولین ترجیح نہیں ہے بلکہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دیں گے اور غربت ختم کرنے کے لیے اسپیشل پالیسیاں بنائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبرل ذہن ہمیشہ آزادی چاہتا ہے اور غلامی نہیں کرنا چاہتا، ہمارا پارٹی منشور تیار ہو رہا ہے جو انقلابی منشور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور اس حوالے سے پہلے ہی سپریم کورٹ میں مقدمہ کر رکھا ہے، امید ہے جلد انصاف ملے گا۔عمران خان نے (ن) لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں لیکن وہ مے فیئرز فلیٹس کی مالک ہیں، یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کر کے باہر بھجوایا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرپشن، چوری کے پیسے سے خریدی گئی جائیدادیں بچانے کیلئے

مریم نواز نے جھوٹ بولے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، کوشش کرینگے (ن) لیگ کی پنجاب اور پیپلز پارٹی کی سندھ میں دھاندلی روکیں ، عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں پہلی مرتبہ سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم کی ہے اب کوئی بھی کیس ایک سال سے زیادہ نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں سے مقابلہ کرنا سیکھا ،برے وقت کو جو اچھے طریقے سے ہینڈل کرتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے، ہارتا وہی ہے جو ہار مان لیتاہے،

عمران خان نے کہا کہ جب دو پارٹی سسٹم ہوتا ہے تو تیسری پارٹی کا آنا مشکل ہوتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اٹھارہ سال جدوجہد کی اور عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں ڈانس کر کے متوجہ کرتی ہیں۔ (ن) لیگ میں آئیڈیا نہیں جو ہم کرتے ہیں وہ بھی وہی کرنے لگتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے سب سے پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے پڑھے لکھے لوگوں کو متوجہ کیا لیکن (ن) لیگ کو آپ جیسے جنونی کارکن نہیں ملنے تھے،

عمران خان نے الزام لگایا کہ (ن) لیگ پیسے دیکر سوشل میڈیا کے لوگوں کو لائی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن الیکشن ہوگا۔ ایک طرف نئے پاکستان کی پی ٹی آئی اور دوسری طرف کرپٹ مافیا ہوگا۔ مافیا کے مقابلے میں نئے نئے آئیڈیاز لیکر آئینگے ابھی نہیں بتاؤنگا ورنہ مریم نواز بھی آئیڈیا کاپی کر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی ہماری نقل میں کہتے ہیں نیا پاکستان لائینگے۔ بیس سال اقتدار کے بعد نواز شریف کو اب نیا پاکستان آگیا۔

دریں اثناء سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز مے فیئر اپارٹمنٹس کی مالک اور کمپنیزکی بینفشل اونر ہیں، برٹش ورجن آئی لینڈزکی دستاویزات اس بات کا ثبوت ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا یہ پیسہ پاکستان سے چرایا گیا، نوازشریف نے مریم نوازکے نام پرمنی لانڈرنگ کی۔سربراہ پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈزدستاویزات نیشریف خاندان کوبینقاب کیا، قطری خط،ٹرسٹ ڈیڈ،کیلبری فونٹ کا جھوٹ بینقاب ہوا۔ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کے سفید جھوٹ کا مقصد کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی خاندانی جائیدادوں کا تحفظ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…