گجرات میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ کبھی سوچا بھی نہ ہو گا، اہم ترین فرد لاپتہ، موبائل بھی بند، کھلبلی مچ گئی

4  مارچ‬‮  2018

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ تھا، جس سے خطاب کرنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی گاڑی میں بیٹھ کر جب ہیلی کاپٹر کے پاس پہنچے تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کہیں غائب ہے، جس پر ان دونوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر جب پائلٹ کو فون ملایا گیا تو اس کا نمبر بھی بند ملا، پائلٹ کے موبائل فون بند کرنے پر اعلیٰ حکام بھی شدید پریشان ہو گئے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ کی تلاش کے لیے اعلیٰ حکام کو دوڑایا گیا لیکن اس کا موبائل بھی بند تھا اور وہ یہاں قریب بھی موجود نہیں تھا، جس پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف شدید غصے میں آ گئے اور اعلیٰ حکام کو بلا کر برا بھلا کہا۔ پولیس نے چاروں طرف سے نواز شریف کے قافلے کو حفاظتی حصار میں لے لیا، میاں نواز شریف نے یہاں کے ایم این اے میاں عابد کو بلا کر بھی برا بھلا کہا کہ پائلٹ کو یہاں سے اِدھر اُدھر کیوں ہونے دیا گیا، میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ ضرور کسی کی شرارت ہے اس کا پتہ کیا جائے اور اس کی تحقیقات کی جائے کہ یہاں سے پائلٹ ہیلی کاپٹر سے دور کیوں گیا، ہیلی کاپٹر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ یہاں پر جیمرز لگے ہوئے ہیں اس لیے پائلٹ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا جب پائلٹ سے رابطہ کرنے کے لیے جیمرز ہٹائے گئے تو پائلٹ کا موبائل بند پایا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ انتظامیہ کی نااہلی کا شاخسانہ ہے کہ جو ہیلی کاپٹر وی وی آئی پی ہے کراؤڈ میں اترا ہوا تھا اس کے قریب کوئی سکیورٹی نہیں تھی اور پائلٹ بھی یہاں سے غائب ہو گیا۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ مریم نواز نے بڑی برہمی کا اظہار کیا ہے، مریم نواز نے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ غائب ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کا انتظار کیا جائے گا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی مریم نواز اور میاں نواز شریف کو جانا ہو گا۔ یہاں پر عوام کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ ٹریفک جام ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ جب تک نواز شریف کا قافلہ راستے سے نہیں ہٹے گا عوام کے لیے راستہ نہیں کھولا جائے گا، آخر میں نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے کہا کہ اعلیٰ حکام کا ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے رابطہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…