سینٹ کے انتخابات، پنجاب کے نتائج نے سب کو حیران کر ڈالا، تحریک انصاف اپنے دعوے میں کامیاب، اہم ترین رہنما کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروانے میں کامیاب ہو گئی

3  مارچ‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں پنجاب کی 12 نشستوں میں سے 7 جنرل نشستیں، دو خواتین کی مخصوص نشستیں، دو ٹیکنوکریٹ اور ایک اقلیتی نشست پر انتخاب ہوئے۔ ان بارہ نشستوں پر انتخاب کے لیے پنجاب سے 20 امیدواروں نے حصہ لیا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے حمایت یافتہ 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک سیٹ پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کے نام ہوئی۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 371 ہے۔ یہاں سے منتخب ہونے والے 7 امیدواروں میں ہر امیدوار کو کامیابی کے لیے 53 ووٹ درکار تھے۔ خواتین کی دو، علما اور ٹیکنوکریٹس کی دو اور اقلیتوں کی ایک نشست پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹرز براہ راست منتخب ہوئے،جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ مصدق ملک، زبیر گل، شاہین خالد بٹ، ڈاکٹر آصف کرمانی، رانا مقبول احمد اور ہارون اختر کامیاب ہوئے، خواتین کی نشستوں پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کامیاب رہیں، ٹیکنو کریٹ سیٹ پر اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے،اقلیتی نشست کامران مائیکل کے حصے میں آئی۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 368 اراکین نے ووٹ ڈالے اور یہ 100 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ہے۔  سینٹ میں پنجاب کی 12 نشستوں میں سے 7 جنرل نشستیں، دو خواتین کی مخصوص نشستیں، دو ٹیکنوکریٹ اور ایک اقلیتی نشست پر انتخاب ہوئے۔ ان بارہ نشستوں پر انتخاب کے لیے پنجاب سے 20 امیدواروں نے حصہ لیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے حمایت یافتہ 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک سیٹ پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کے نام ہوئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…