مسلم لیگ میں پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنیوالے کون تھے؟چوہدری نثار علی خان کا آخری اور تباہ کن وار،کھلبلی مچ گئی

28  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جنرل باڈی اجلاس سے قبل ڈان لیکس کے محرکات سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔شہبازشریف کا رابطہ،بہت جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔جنرل باڈی اجلاس سے قبل مسلم لیگ میں پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف انتہائی اقدام اٹھانے والے چہرے بے نقاب کر دیے جائیں گے ۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چندرفقا سے اہم مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ چھ مارچ کو متوقع جنرل باڈی اجلاس سے ایک یا دو روز قبل ڈان لیکس کے محرکات اور پس پردہ ہاتھوں سے متعلق اہم انکشافات کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ،اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے ایک عوامی اجتماع میں دھمکی بھی دی تھی کہ وہ بہت جلد ڈان لیکس سے متعلق اہم انکشافات کرنے والے ہیں جس پر پارٹی کے چند سینئر اہم رہنماؤں نے نواز شریف کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ چوہدری نثار شائد بلیک میل کرنا چاہتے ہیں اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنی بلی تھیلے سے باہر لے آئیں جس پر نواز شریف نے چوہدری نثار کو رائیونڈ میں ہونے والے اجلاس میں مدعو نہ کر کے انتقام لیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پہلے ڈان لیکس کے معاملہ پر اگاہ کریں پھر اس پر سوچا جائیگا۔دوسری جانب چوہدر ی نثار علی خان نے بھی اب ٹھان لی ہے کہ ڈان لیکس والے معاملہ پر انہوں نے جو وعدہ کیا تھا اس پر سے پردہ اٹھا ہی لیا جائے ۔اس حوالے سے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھی سابق وزیر داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد اس معاملہ کو سلجھا لیں گے ،تاہم ذرائع نے وثوق سے کہا ہے کہ چھ مارچ سے قبل ہی ڈان لیکس معاملہ پر سے تمام تر حقائق سے متعلق قوم کواگاہ کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…