وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 7اقسام کے ٹیکس وصول کئے جانے کا انکشاف ،فی لیٹر پٹرو ل پر کتنا ٹیکس لیاجاتاہے؟سرکاری دستاویزات منظر عام پر

26  فروری‬‮  2018

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 7اقسام کے ٹیکس وصول کئے جانے کا نکشاف ہوا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 34.24روپے ،ڈیزل پر40.74روپے ،لائٹ ڈیزل پر 9.9 روپے اور مٹی کے تیل پر 13.86روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔دستاویز ات کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کیلئے ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83 پیسے مقررہے۔

اس طرح فی لیٹرڈیزل پر حکومت صارفین سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے یعنی ڈیزل کے ہرلیٹر پرعوام سے 74 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،لائٹ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 54 روپے 40 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کیلئے لائٹ ڈیزل کی قیمت 64 روپے30 پیسے مقررہے۔ اس طرح فی لیٹر لائٹ ڈیزل پر حکومت صارفین سے 9 روپے9 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹرہے جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول پر حکومتی ٹیکسزکی شرح 34 روپے 24 پیسے فی لیٹرہے۔ یعنی پیٹرول کی مد میں بھی حکومت اس کی اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔دستاویزات کے مطابق مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری قیمت 56 روپے 4 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کیلئے مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 26 پیسے مقررہے۔ اس طرح مٹی کے تیل پر حکومت صارفین سے 13 روپے 86 پیسے ٹیکس وصول کررہی ہے۔دستاویزات کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی،ان لینڈ فریٹ مارجن،او ایم سی ز مارجن ،ڈیلروں کا کمیشن،پیٹرولیم نیوی اور جی ایس ٹی ٹیکسز وصول کرتی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 34.24روپے ،ڈیزل پر40.74روپے ،لائٹ ڈیزل پر 9.9 روپے اور مٹی کے تیل پر 13.86روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…