بھائی بہنوں نے مل کر ’’آشیانہ بنایا‘‘، ’’ہاؤسنگ سکیم‘‘ کا اصل چکر کیا ہے؟ کتنے پیسے وصول کیے گئے اور اب تک اس سکیم کے تحت کتنا تعمیراتی کام ہوا؟ اربوں روپے کا کانٹریکٹ کب اور کیسے دیا گیا؟ چونکا دینے والے انکشافات

23  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بیورو کریسی کی جانب سے پنجاب میں ہڑتال، تالہ بندی اور گروپ بندی کی جا رہی ہے کیا پنجاب میں بیورو کریسی نے بغاوت کر دی ہے جس کے جواب میں معروف اینکر و تجزیہ کار کامران شاہد نے نجی ٹی وی چینل پر کہا کہ یہ تو چور مچائے شور والی بات ہے بیورو کریسی میں بغاوت کوئی نہیں ہے، یہ سب جانتے ہیں کہ پنجاب کی پولیس اور بیورو کریسی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ہولڈ ہے،

سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق کل چیف سیکرٹری نے خفیہ اجلاس بلایا تھا اور یہ اسی کے اندر طے ہوا ہے کہ کس طرح شور شرابا کرنا ہے، اصل مسئلے سے لوگوں کی توجہ ہٹانی ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اکسٹھ ہزار لوگوں نے آشیانہ سکیم کے لیے کئی سال پہلے ایک ایک ہزار روپے جمع کرائے، اکسٹھ ملین روپے گورنمنٹ کے کھاتے میں گئے اور آج تک ایک اینٹ بھی اس سکیم میں نہیں لگائی گئی، اس مسئلے کو دبانے کے لیے اور احد چیمہ کے علاوہ اس میں کون کون لوگ پکڑے جائیں گے، یہ سب کرنے کے لیے سارا کچھ کیا جا رہا ہے، یہ کوئی نہیں بتا رہا کہ پیراگون کی کاسا ڈویلپرز فرنٹ کمپنی ہے، سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پیراگون نے کس طرح انہیں بتیس کنال دی ہے، پیراگون کی فرنٹ کمپنی کاسا ڈویلپر کو کس طرح 14 ارب کا بڑا پراجیکٹ ملا ہے، اگر دیکھا جائے یہ کاسا ڈویلپر سی فور کلاس کے اندر کمپنی رجسٹرڈ ہوئی ہے یہ کمپنی اتنا بڑا کنٹریکٹ لے ہی نہیں سکتی، اس کی اتنی لمٹ ہی نہیں ہے، سارے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسے چودہ ارب کا پراجیکٹ دیا گیا ہے، اس کو کس طرح ڈی جی نے منظور کر دیا، اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کو بتیس کنال کے پلاٹ ملے ہیں، چار اشخاص کو پلاٹ ملے ہیں ، احد فاروق چیمہ جو کہ احد چیمہ کے بھائی ہیں، سدرہ چیمہ ان کی بہن ہیں اور ان کے ماموں زاد بھائی ہیں ان چاروں کوآٹھ آٹھ کنال دیے گئے ہیں، ان کے پیسے پیراگون نے دیے ہیں،

بادی النظر میں یہی نظر آتا ہے کہ پنجاب کو ان افسران نے یرغمال نہیں بنایا جب کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے کہا کہ کل جو چیف سیکرٹری نے خفیہ میٹنگ کی ہے، اس میں بیورو کریسی کو بٹھا کر جو بریفنگ دی ہے یہ سب اسی کے نتیجے میں ہو رہا ہے تاکہ عوام کی توجہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے توجہ ہٹا دی جائے، سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے کہا کہ ریاست نیب پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے،

بڑے بھائی عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور چھوٹے بھائی نیب پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اندر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ احد چیمہ کا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ ہوا ہے اور میڈیسن دی گئی ہیں اور انہیں وہ کھانا دیا گیا ہے جو کہ نیب کے افسر کھاتے ہیں نیب کی کینٹین سے کھانا آ رہا ہے، سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے کہا کہ احد چیمہ بتائیں کہ کس طرح ان کے بھائی ، ان کی بہن اور ان کے کزن کو بتیس کنال زمین بغیر پیسے ٹرانسفر کیے مل گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…