ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے خبریں،وزیرداخلہ احسن اقبال نے دوٹوک اعلان کردیا

23  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ٗ سرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لہذا سرکاری بیان

تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ثابت کیا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے۔واضح رہے کہ تنظیم کے ترجمان الیکزندر دانیالے نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ اور اس کااعلان نہیں کیا گیا ہے اور ذرائع ابلاغ میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ ایران اور جنوبی کوریا کا نام بھی اس ‘گرے لسٹ’ میں شامل کرنے کی قرار داد زیر غور ہے لیکن حتمی اعلانیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے تاحال اس قسم کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں لگائے گئے الزامات امریکی ہیں جو کہ تکنیکی حیثیت رکھتے ہیں جن کا جواب پاکستان پہلے ہی دے چکا ہے۔ہمیں آئی سی آر جی کی رپورٹ اور فنانشل ایکشن پلان کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد باقاعدہ ردعمل دینگے۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں امریکی اعتراضات کے بعد پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے واچ لسٹ میں شامل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی سعودی عرب اورچین کے حوالے سے رپورٹ کی جانیوالی گمراہ کن خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،واضح رہے کہ پوری دنیا میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس پر طرح طرح کے تبصرے شدت کے ساتھ جاری ہیں کہ پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں شامل کردیاگیا ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ہمسایہ ملک چین اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا جبکہ ترکی تمام تر معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نام جون سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…