رابرٹ ریڈلے نے احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف اپنے بیان ریکارڈ کروادیا ،چونکا دینے والے انکشافات

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں برطانیہ فرانزک لیبارٹری کے سربراہ رابرٹ ریڈلے نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ 1976ء سے اس شعبے سے وابستہ ہوں کو ٹسٹ سالٹر نے میری خدمات حاصل کیں۔ 19جون2017ء کو مجھ سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد30جون کو خدمات دینا شروع کیں تو مجھے تیس جون2017ء کو ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیاں موصول ہوئیں ۔

فرانزک لیبارٹری لندن کے سربراہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا میرا کام دستخطوں کا موازنہ کرنا اور دستاویزات میں تاریخ کے رد و بدل کو دیکھنا تھا جس کے معائنے کے بعد پہلی رپورٹ چار جولائی 2017ء کو تیار کی دوران سماعت رابرٹ ریڈلے کو نیب پراسیکیوٹر نے رپورٹ کی کاپیاں دکھاتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ آپ کی تیار کردہ رپورٹس ہیں؟ جس پر رابرٹ ریڈلے نے بتایا یہ میرے ہی تیار کی گئی رپورٹ ہے دوسری طرف لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے دو گواہوں کو شناخت کروائی ۔ ہائی کمشنر کے بائیں جانب فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے اور دائیں طرف اختر ریاض براجمان تھے جبکہ کمرہ عدالت میں شریف فیملی کے دو نمائندے سعد ہاشمی اور بیرسٹر امجد ملک بھی ہائی کمیشن میں موجود تھے استغاثہ کے دو نمائندے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور احمد مجید اولکھ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن بھی موجود تھے ۔ شریف خاندان کے قانونی مشیر خواجہ حارث کی جانب سے دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کے ہائی کمیشن میں موجودگی پر اعتراضات اٹھائے گئے جس کے جواب میں سردار مظفر نے احتساب عدالت کے تیرہ فروری کے فیصلے کا حوالہ دیا جس کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کو ہائی کمیشن میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی رابرٹ ریڈلے نے عدالت کو مزید بتایا مجھے دو ڈکلیریشن دیئے گئے تھے دوسرے اور تیسرے صفحے پر تاریخ میں تبدیلی پائی گئی ۔ خواجہ حارث نیر ابرٹ ریڈلے پر جرح کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی رائے سے پہلے تمام دستاویزات کو پڑھا تھا میری جاب ان کا فرانزک کے معائنہ کرنا تھا کیا آپ نے ان سے اصل دستاویزت مانگی تھی ؟

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…