(ن) لیگ نے سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کو نئے پارٹی ٹکٹس جاری کردئیے،ٹکٹیں کس کے دستخطوں سے جاری کی گئیں ،دیکھ کر سب ہکا بکا

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیے ،نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے سینٹ امیدواروں کو

نئے ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن پہنچ کر نئے ٹکٹ جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دستخطوں سے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ جمع کرارہے ہیں۔راجہ ظفرالحق نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو ٹکٹس جاری کرنے کا اختیار ہے اس کے علاوہ صدر یا سنٹرل ورکنگ کمیٹی کسی کو اختیار دے تو وہ شخص ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے عارضی صدر کیلئے مشاورت جاری ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق ، انوشہ رحمان اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور امیدواروں کو جاری کیے گئے نئے ٹکٹس جمع کرائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے بعد نوازشریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے نون لیگ کے امیدواروں کو جاری کیے گئے ٹکٹوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا تھا۔ عدالتی فیصلے سے سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…