جہیز کا مطالبہ کرنے پر 3 لاکھ جرمانہ ،2 ماہ قید ،کھانوں میں سالن، چاول، روٹی، سویٹ ڈش شامل ،گھروں کو سجانے ،آتش بازی اور فائرنگ پر بھی پابندی ،بل منظور

22  فروری‬‮  2018

پشاور(سی پی پی) ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شادی بیاہ کی تقاریب سے متعلق بل منظور کیا گیا، جسے جماعت اسلامی کی رکن راشدہ رفعت نے پیش کیا۔ نئے قانون کے تحت شادی کے کھانوں میں سالن، چاول، روٹی اور سویٹ ڈش شامل ہوگی جبکہ منگنی، مہندی اور نکاح میں مہمانوں کو صرف مشروبات پیش کیے جا سکیں گے۔ بل کے تحت شادی کی تقاریب میں لاڈ اسپیکر صرف چاردیواری کے اندر استعمال ہوگا اور گھروں،

گلیوں کو سجانے اور برقی قمقموں سمیت آتش بازی اور فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔نئے قانون کے تحت دلہن کو والدین یا خاندان کی جانب سے دیئے جانے والے تحائف کی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد نہیں ہوگی جبکہ رات 11 بجے کے بعد شادی کی تقریب کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔بل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں جبکہ جہیز کا مطالبہ کرنے پر 3 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 ماہ قید یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…