دل کہتا ہے تحریک انصاف الیکشن جیت جائیگی ،شادی کا وزارت عظمیٰ سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ان کی شادی کا وزارت عظمی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہیں اس بات کی فکر ہے کہ ووٹرز اور لوگ کیا کہیں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کا دل کہتا ہے کہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو کسی مقصد کے لیے بنیں گے، بشری بی بی سے شادی

کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ باتیں پاگل پن ہیں کہ شادی کرو اور وزیراعظم بن جا۔حضرت خالد بن ولید کی جنگ کے دوران شادی کی مثال دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کی شادی کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب شادی سے پہلے بشری بی بی کی طلاق کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بساتا ہے تو وہ خوش نہیں رہتا، بشری کی طلاق کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بشری نے پوری زندگی عبادت میں گزاری ہے، حجاب کیا ہے، وہ نہ تو سیاست کریں گی اور نہ ہی انٹرویو دیں گی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ان کے دوست وغیرہ شادی کے بعد پارٹیوں میں بلا رہے ہیں مگر بشری نہیں جانا چاہتیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ 18 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی بشری بی بی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کیں۔66 سالہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر یکم جنوری سے گردش کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی چیئرمین اور پارٹی کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری وٹو المعروف پنکی بی بی وہی خاتون ہیں، جن کے پاس پی ٹی آئی چیئرمین روحانی رہنمائی کے لیے جایا کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…