نوازشریف آپ جیت گئے ،انصاف کے ادارے آپکی سچائی کے ثبوت پیش کر رہے ہیں‘مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایسی چیز شیئر کردی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

21  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف آپ جیت گئے ہیں ،انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے

مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں تحریر ہے کہ میں بھی نواز ہوں اور حق کے لیے لڑنا جانتا ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔دریں اثناء ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ سپریم کو رٹ کا حالیہ فیصلہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے ،اس فیصلے کی جمہوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی رہبری ، قیادت میں آئین اور جمہورکی حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہاکہ سپریم کو رٹ کا حالیہ فیصلہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے اس سے پاکستان میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے جنرل ایوب ، جنرل مشرف کا آمرانہ ، جمہوریت کش کالا قانون بحال ہوگیا ،1973کے آئین کی خالق پارلیمنٹ کے بنائے قانون کو ختم کردیاگیا اورسیاسی جماعت سے اس کا سربراہ چننے کا جمہوری حق چھین لیا گیا ہے ۔ماضی میں بھی متنازعہ فیصلوں سے سیاسی جماعتوں سے قیادت چھیننے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن یہ کوششیں ماضی میں بھی کبھی کامیاب نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں ،مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی رہبری ، قیادت میں آئین ، جمہورکی حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…