جاتی امراء میں مشاورتی اجلاس ، نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماء حمزہ شہباز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں،حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر

20  فروری‬‮  2018

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماء حمزہ شہباز کو سینٹ الیکشن کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز جاتی امراء میں ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ایم این ا ے حمزہ شہباز ،سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر سینئر لیگی

رہنماؤں نے شرکت کی مشاورتی اجلاس میں سینٹ کے الیکشن 2018ء سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سابق وزیراعظم نے حمزہ شہباز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں حکومتی اراکین اسمبلی پر کڑی نگاہ رکھیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ میاں نواز شریف کو اس قسم کی ہدایات سینٹ الیکشن کے حوالے سے ملنے والی بعض اطلاعات کے پیش نظر دینا پڑیں جن میں مختلف ذرائع سے نواز شریف کو بتایاگیا تھا کہ سینٹ کے الیکشن میں لیگی اراکین اسمبلی ووٹ ڈالتے وقت اپنا فیصلہ بدل سکتے ہیں جس کے پیش نظر نواز شریف نے حمزہ شہباز کو اپنے ہی اراکین اسمبلی پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…