سرکاری ہیلی کاپٹر پر سفر عمران خان کے گلے پڑ گیا ،نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا،کیا ہونے جارہا ہے

20  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) قومی احتساب بیورو کی ہدایت پر نیب خیبر پختونخوا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے مبینہ غیر قانونی استعمال کی تحقیقات کے لئے ٹیم مقرر کردی۔ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا کی سربراہی میں قائم ٹیم عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹروں میں دوروں کی چھان بین کرے گی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر خیبرپختونخوا کے دو ہیلی کاپٹروں پر 74 گھنٹے

غیر قانونی طور پرسفر کرنے کے الزامات ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے 2فروری کوہیلی کاپٹر سکینڈل کا نوٹس لیا تھا۔ نیب خیبر پختونخوا نے ہیڈ کوارٹر سے موصولہ مراسلے کی بنیاد پر الزامات کی تحقیقات کے لئے مشترکہ ٹیم تشکیل دی ہے ۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا نوید حیدر کرینگے۔ٹیم میں قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر ایم آئی 171ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52گھنٹے سفر کے بدلے صرف 21 لاکھ روپے ادا کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان پر ایم آئی 171ہیلی کاپٹر پر بنی گالا سے کوہاٹ، پشاور،مردان،بٹگرام ،دیر اور کمراٹ جبکہ ایکیوریل ہیلی پر بنی گالا سے پشاور،کوہاٹ،ایبٹ آباد،ہری پور،چترال،سوات اورنوشہرہ تک کا سفر کرنے کے الزامات ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…