پنجاب کے شہر لودھراں کے ضمنی انتخابات میں حریف جماعت مسلم لیگ (ن) سے شکست کی وجہ بھی ’’تیسری شادی‘‘تحریک انصاف کے رہنما بار بار عمران خان کو کیا کہتے رہے؟بھارتی اخبار’’دی ہندو‘‘ نے بڑے دعوے کردیئے

19  فروری‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دی ہندو نے لکھا کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے تیسری شادی کرلی، ساتھ ہی خبر میں بتایا گیا کہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دباؤ کے بعد ہی پی ٹی آئی چیئرمین کی تیسری شادی کو منظر عام پر لایا گیا، کیونکہ کچھ رہنما سمجھتے ہیں کہ ان کی تیسری شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ سے ہی پنجاب کے شہر لودھراں میں انہیں ضمنی انتخابات میں حریف جماعت مسلم لیگ (ن) سے شکست کھانی پڑی۔

نیوز 18 نے اپنی خبر میں بتایا کہ کرکٹ سے سیاست میں آنے والے عمران خان نے سادگی سے تیسری شادی کرلی، ان کی شادی میں ان کی بہنوں اور خاندان کے دیگر افراد کو مدعو نہیں کیا گیا۔خبر میں بتایا گیا کہ عمران خان نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے اپنی بہنوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ٹائمز آف انڈیا نے بھی ان کی تیسری شادی کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ سے سیاست میں آنے والے عمران خان نے تیسری بار اپنی روحانی پیشوا سے شادی کرلی۔ خبر میں بتایا گیا کہ عمران خان اور بشری مانیکا کے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، جس میں دلہن کی والدہ سمیت اہم پارٹی رہنما شامل ہوئے، جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنیں تک تقریب میں شامل نہ ہوئیں۔اسی طرح این ڈی ٹی وی، ڈی این اے انڈیا، انڈیا ٹو ڈے اور دکن کیرونیکل نے بھی عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں شائع کیں۔خیال رہے کہ اتوار روز پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان اور بشری مانیکا کی شادی کی تصدیق کیے جانے کے ساتھ ہی ان کے نکاح کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا اپنے چیئرمین کی تیسری شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائش گاہ میں کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دباؤ کے بعد ہی پی ٹی آئی چیئرمین کی تیسری شادی کو منظر عام پر لایا گیا، کیونکہ کچھ رہنما سمجھتے ہیں کہ ان کی تیسری شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ سے ہی پنجاب کے شہر لودھراں میں انہیں ضمنی انتخابات میں حریف جماعت مسلم لیگ (ن) سے شکست کھانی پڑی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…