عمران نے ریحام کو سلامی میں خاتون اول بننے کی یقین دہانی کرائی،جمائمہ اور انکی والدہ کو کہا اگلی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی،بشریٰ کو کیا کیا یقین دہانیاں کرائیں،سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

19  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی دوسری شادی کے موقع پر جو پہلے دھرنے میں 7؍ محرم الحرام کوانجام دی گئی تھی اپنی دلہن کو سلامی میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بہت جلد ملک کی خاتون اول بننے جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اس اعتماد کی بنیاد پر کہی تھی جس کے لئے انہیں باور کرادیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم بنادیئے جائیں گے۔ روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی صالح ظافر کے مطابق جب

ان کی دوسری اہلیہ نے ازراہ تفنن ان سے دریافت کیا کہ وہ کب ایوان وزیراعظم منتقل ہورہے ہیں تو وہ طیش میں آگئے اس طرح ان کے درمیان ناچاقی کا آغاز ہوا۔ قبل ازیں 2013ء کے عام انتخابات سے قبل جب وہ آخری مرتبہ لندن اپنے سابقہ سسرال گئے تو انہوں نے اپنی طلاق یافتہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ اور اس کی والدہ کو اپنے تینوں بچوں کی موجودگی میں ’’خوشخبری‘‘ دی تھی کہ اب ان سے آئندہ ملاقات اسلام آباد کے پرائم منسٹر ہائوس میں ہوگی۔ 2013ء کے انتخابات میں ناکام رہنے کے بعد ان کے ایجی ٹیشن کی شدت میں اضافے کا باعث ان کی یہ خفت بھی تھی جس کا انہیں اپنے سابق سسرال کے سامنے کرنا پڑاتھا۔ معلوم ہوا ہے کہ تیسری شادی کرتے ہوئے بھی انہوں نے اپنی ادھیڑ عمر اہلیہ کو جو 2؍ شادی شدہ بیٹیوں کی ماں ہیں اور نانی بن چکی ہیں بعض یقین دہانیاں کرائی ہیں جن میں خاتون اول بننے کا وعدہ شامل ہے یا نہیں اس کا ابھی سراغ نہیں مل سکا۔ توقع ہےکہ اس بارے میں تفصیلات جلد ہی منظر عام پر آجائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روزاپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے باقاعدہ شادی کر لی ہے ،نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ، نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر انجام پائی ،عمران خان اور

بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی ۔ ان کی شادی لاہور میں معروف سیاسی خاندان سے تعلق   رکھنے والی روحانی خاتون بشریٰ مانیکا سے انجام پائی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی تیسری شادی کی

باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا ۔۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری

، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی ۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی

بخاری شریک ہوئے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا ۔ قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل عمران خان جمائما خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے بھی شادی کر چکے ہیں تاہم دونوں کا انجام طلاق پر ہو اتھا ۔ دوسری طرف بشریٰ مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے ان کے سابق شوہر غلام فرید مانیکا سرکاری ادارے میں ملازم ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…