عمران خان کی شادی کی خبر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،چند لمحوں میں ہی ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی ‘ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

19  فروری‬‮  2018

لاہور(آئی این پی+آن لائن) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بر یکنگ نیوز کے طور پر چلائی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی اطلاع ملتے ہی انکو مبارکباد دینے والے بھی میدان میں آگئے اور ان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹر ینڈ کرتی رہی ہے

اور لوگ عمران خان کو مبارکباد دیتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کرلی ، عمران خان کی تیسری دلہن بشر ی بی بی ہیں۔ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور بشری منیکا کی شادی کی تصاویر جاری کی ، عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب لاہور کے علاقے گلبرک ٹاؤن میں واقعہ بشری بی بی کے بھائی کے گھر پر ہوئی م نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں عمران خان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی شریک ہوئے ، زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کے گواہوں میں شامل ہیں۔ نکاح کے بعد عمران خان اسلام آباد آ گئے ہیں جبکہ بشر ی بی بی ابھی اپنے گھر پر ہی ہیں ان کی رخصتی بھی جلد ہو گی ۔ اس سے قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے تیسری شادی کر لی لیکن عمران خان نے اس وقت اس خبر کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ میڈیا اس قسم کی خبریں نہ چلائے ۔ دریں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے بشریً بی بی اور عمران خان کی شادی ہوگئی ہے ۔نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھرہوئی ہے شادی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…