(ن) لیگ کے پاس ذاتیات پر حملوں کے علاوہ کہنے کو کچھ نہیں،لودھراں میں شکست کا جواب کیسے دوں گا؟ عمران خان نے حکمت عملی کا اعلان کردیا

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی تین سو ارب روپے کا حساب دینے کو تیار نہیں،حساب مانگا جائے تو وہ سڑکوں پلوں کی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔چیئرمیں پی ٹی آئی عمران خان نے یہ بات ہفتہ کو تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی،

جہانگیر ترین، پرویز خٹک، عامر کیانی، عاطف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی کرپشن کے مقدمات سامنے لائیں گے۔شفقت محمود کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔انہوں نے ہدایت کی (ن) لیگ کی منفی باتوں کا جواب مثبت انداز میں دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ۔پنجاب میں ہمارا ون آن ون مقابلہ (ن) لیگ سے ہے، عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے وجود ختم ہو چکا ہے۔تحریک انصاف کا منشور عوام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس ذاتیات پر حملوں کے علاوہ کہنے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران پختونخوا حکومت کو استعمال کرتے ہوئے ذات کو فائدہ نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی بدعنوانی چین کے ادارے نے پکڑ لی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ جلد کام شروع کر دے گا۔ لودھراں کے الیکشن سے سبق سیکھیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی تین سو ارب روپے کا حساب دینے کو تیار نہیں،حساب مانگا جائے تو وہ سڑکوں پلوں کی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔چیئرمیں پی ٹی آئی عمران خان نے یہ بات ہفتہ کو تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، عامر کیانی، عاطف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی کرپشن کے مقدمات سامنے لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…