فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعدسب سے بڑا کام کیا کروں گا؟ نوازشریف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا 

17  فروری‬‮  2018

لودھراں /دنیا پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لودھراں نے ثابت کر دیا ہے ٗفیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں ٗ لاڈلہ کہتا ہے لودھراں الیکشن سے سبق سیکھیں گے ٗ اب تمہیں قوم سبق سکھائے گی ٗکے پی کے کے حکمران پانچ سال بعد میٹرو بس بنا رہے ہیں ٗ ان کی کار کر دگی صفر ہے ٗ ووٹ کا تقدس بحال ہو کر رہے گا ٗ کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ٗ شہر میں ہم امن لائے ہیں ٗ

جہانگیر ترہین کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں صرف پچاس ہزار کی لیڈ چاہیے ٗ اللہ سے ڈرو ٗ رعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے ٗ مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں ٗ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا ٗ کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا ؟ ٗآگے الیکشن آرہے ہیں ٗ ملک میں اچھی فضا دیکھ رہا ہوں ٗ آپ نے بڑے فیصلے کرنے ہیں ٗ آئندہ بے گھر افراد کو گھر دینگے ۔وہ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کنونشن سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آپ کو ذاتی طورپر مبارکباد پیش کر نے آیا ہوں ٗ لودھراں میں اقبال شاہ کی کامیابی پر کتنی خوشی ہوئی آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے ٗ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لودھرماں کے عوام کو کیسے مبارکباد دوں ۔انہوں نے کہاکہ اقبال شاہ جیسے نیک دل اور فرشتہ صفت انسان کو ووٹ دیکر آپ نے نوازشریف اور شہباز شریف کا مان بڑھایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں اور یہ آج لودھراں نے ثابت کر دیا ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ لودھراں کا فیصلہ پنجاب ٗ پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے 2018کے الیکشن میں انشاء اللہ پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ کس منہ سے شکریہ ادا کروں ٗ آپ کا منہ چومنے کو دل کر تا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازشریف اور حمزہ سے بات کی اور کہا لودھراں چلنا ہے تاہم عبد الرحمن کانجو کا خیال تھا کہ کچھ دنوں بعد جائیں اور عوام کو با خبر کریں میں نے کہا فورا جانا چاہیے اور آج آپ نے سامنے ہوں ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں نے عبد الرحمان کانجو سے کہا تھا یہ ٹینٹ اور کناتیں لگانے کی ضرورت نہیں آپ کسی بڑے میدان میں کرتے تو پورا لودھراں موجود ہوتا ۔ نوازشریف نے کہا کہ میں اس بات پر قائل ہوگیا ہوں آپ نے نبض پر ہاتھ رکھا اور کہا اس قسم کی سیاست نہیں چلے گی اور ووٹ کا تقدس بحال ہو کر رہے گا ٗ

آپ نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا آپ نے ان لوگوں کو رد کیا جنہوں نے پچھلے پانچ سال میں سوائے جھوٹ بولنے ٗ بہتا ن تراشی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا ٗ آج کہتے ہیں لودھراں سے سبق سیکھیں گے ٗ لاڈلہ کہتا ہے ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ اب لودھراں کا خیال آگیا ہے اب تم سبق نہیں سیکھوگے قوم سبق سکھائیگی ٗ اب تمہیں خلق خدا سبق سکھائے گی ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں سچ بولتا ہوں جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے ٗ 1985سے خدمت کرتا چلا آیا ہوں ٗ میرے بعد شہباز شریف نے پنجاب اور پاکستان کی خدمت کی ماضی اس کی مثال نہیں ملتی ٗ سڑکیں بنیں اور آج بھی بن رہی ہیں ٗ

ہسپتال بن رہے ٗ ایجو کیشن انسٹی ٹیوٹ بن رہے ہیں ٗ کاشتکاروں کیلئے ہم نے بجلی سستی کی ٗ بجلی صرف آئی نہیں بلکہ سستی بھی ہوئی ہے ٗ اس کے بعد کھاد سستی ہوئی ہے ٗ 2200روپے والی کھاد کی بوری آج گیارہ سو میں مل رہی ہے ٗ بجلی کے ٹیوب ویل کا آدھا خرچہ کم ہوا ہے ٗ ان سے کبھی پوچھا جو بجلی کو ختم کر کے چلے گئے تھے ٗ کاشتکاروں کو تباہ کیا ٗ انڈسٹری کو تباہ کیا یہاں تک کہ گھروں میں بجلی نہیں آتی تھی ٗ ہم ملک کے اندر چار سالوں میں بجلی لیکر واپس آئے ہیں ٗ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا ہے اس میں شہباز شریف کا خصوصی ہاتھ ہے انہوں نے بڑا کام محنت سے کیا ہے ٗ بڑے منصوبے لگائے ٗ

بیس بیس ماہ میں بڑے منصوبے لگائے جو بیس بیس سالوں میں نہیں لگتے تھے اور بجلی تیزی کے ساتھ واپسی آئی ہے ٗدہشتگردوں کو ختم کیا ہے ٗ کراچی کو ٹھیک کیا ہے ٗ کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی ٗ ٹھیک انہیں کر ناچاہیے تھا ٗہم نے ٹھیک کیا ٗ کراچی میں روز ہڑتالیں ہوتی تھیں ٗ مظاہرے ہوتے تھے ٗ روز چھینا جھپٹی ہوتی تھی ٗ چوری اورڈکیتی ہوتی تھی آج ہم نے کراچی کو پرامن شہر بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے پی کے کے حکمران کا ساتھی ہے ٗ کہتا تھا ہم جیتے ہوئے ہیں پہلے چالیس ہزار سے ہرایا تھا اب پچاس ہزار سے زیادہ لیڈ لینی ہے اب تم ستائیس ہزار ووٹوں سے ہار گئے ہو ٗ اللہ سے ڈرو ٗرعونت اور تکبر نہیں ہونا چاہیے ۔

نوازشریف نے کہاکہ جب ہم نے الیکشن جیتا اور اللہ کی بار گاہ میں سجدے میں گر گئے اور شکر ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ آگے الیکشن آرہا ہے اور ملک کے اندر اچھی فضا دیکھ رہا ہوں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اقبال شاہ کہہ رہے تھے کہ نوازشریف صاحب ہماری گیس کا خیال رکھنا ٗ میں نے کہا آپ کی دعاؤں سے مسلم یگ (ن)الیکشن جیتی ہے تو انشاء اللہ لودھراں میں سب سے پہلے گیس آئیگی ٗ لودھراں کے بقیہ حصے میں سب سے پہلے گیس آئے گی ۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ میں آج وزیر اعظم نہیں ہوں ٗ مجھے نکال دیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم نوازشریف کے نعرے لگائے گئے نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی

اور وزیر اعظم کو فارغ کردیا کیا آپ اس فیصلے کو مانتے ہو جس پر نامنظور کے نعرے لگائے گئے انہوں نے کہاکہ مجھ پر ایک سو روپے کی رشوت کا الزام نہیں ہے ٗ کوئی کیک بائیک یا کمیشن کا الزام نہیں ہے ٗ کچھ نہیں ملا تو کہا نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لہذا اس کو فارغ کر دو ٗکبھی دنیا میں ایسا فیصلہ سنا ہے ۔نوازشریف کہا کہ آپ نے آنے والے انتخابات میں کچھ بڑے فیصلے کر نے ہیں آپ وعدہ کریں سترسالوں سے جو کچھ ملک کے اندر ہورہا ہے اسے ختم کروگے ٗ کیا وہی کچھ ہوتا رہے گا یا بدل جائیگا ؟کیا آپ کے ووٹ کی حرمت کو اسی طرح پاؤں کے نیچے روندا جائیگا اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کروگے ؟

کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا ؟جسے آپ وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں کیا اس کو اسی طرح سے نا ہل کیا جاتا رہے گا ؟ یہ فیصلہ آپ نے اور پوری قوم نے کرناہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن)جیتے گی تو سب کو ان کے دروازے کی دہلیز پر انصاف ملے گا ہم نے ابھی ہیلتھ کارڈ شروع کئے ہیں ٗ شہباز شریف جگہ جگہ جا کر ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو علاج کی سہولت مل سکے ٗ ایسا پروگرام بنا رہے ہیں کہ جتنے بھی لوگ ہیں جن کے پاس گھر نہیں ہے ٗ جیب میں پیسہ نہیں کہ وہ ایک کمرہ بھی تعمیر کر سکے ان تمام لوگوں کو گھر فراہم کیا جائیگا ۔

نوازشریف نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نوازشریف اور شہباز شریف نے جب بھی کوئی وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا ہے اس طرح کے نہیں کہ جس طرح کے پی کے حکمرانوں نے کیا ٗ انہوں نے عوام پر کوئی توجہ نہیں دی ٗ کوئی کام نہیں کیا ہے ٗآج وہاں پر میٹرو بس بنا رہے ہیں ٗپانچ سالوں میں میٹرو بس نہیں بنی ٗکہتے تھے شہباز شریف جنگلا بس بنارہا ہے ٗآج پشاور میں وہی بس بنارہے ہیں ٗاس کی کار کر دگی صفر ہے وہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ آج راولپنڈی ٗ لاہور اور ملتان کے اندر میٹرو بس موجود ہے ٗانشاء اللہ آئندہ وقت میں باقی ڈویژن اور ہیڈ کوارٹر زمیں میٹرو بس بنا کر دم لینگے ۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں سے سپیڈو بس چل رہی ہے اس کی تعداد میں اضافہ کرینگے ٗ لاہور سے ملتان موٹر وے مکمل ہوررہی ہے ٗاگلے ایک دو ماہ میں آپ انشا ء اللہ موٹروے سے لاہور جا سکیں گے ٗ سکھر جا سکیں گے وہ دن دور نہیں جب آپ یہاں سے کراچی موٹر وے کے ذریعے جائیں گے ٗ یہ سب منصوبے زیر تعمیر ہیں اور ہم سب کچھ بنا رہے ہیں ٗ تمام منصوبے مکمل ہو نے والے ہیں ٗہم نے چار سال ایسے نہیں گنوائے ٗ کام کیا ہے ٗ بجلی لیکر آئے ہیں ٗ دہشتگردی کو ختم کیا ہے ٗ سی پیک لے کر آئے ہیں جس کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو رورز گار مل کرہا ہے ٗ

سی پیک پاکستان کی ترقی کا ستون ہوگا ٗاللہ نے موقع دیا تو کاشتکاروں کی خصوصی خدمت کرینگے ہم وہ لو گ ہیں جو کام کر کے دکھاتے ہیں ۔نوازشریف نے کہا کہ کسی منصوبے کا نام لو ٗ کسی موٹر وے کا نام ٗ سی پیک کا نام لو یہ سب مسلم لیگ (ن)نے بنائے ہیں کیا کسی اور حکومت نے کوئی منصوبہ بنایا ؟منصوبے بنانے کا ریکارڈ پاکستان مسلم لیگ نواز کا ہے اسے اور بھی آگے بڑھائیں گے مجھے یقین ہے کہ لودھراں میں کوئی ایسا شخص نہیں رہے گا جس کے پاس با عزت روز گار نہ ہو ٗ سب کے پاس با عزت روز گار ہوگا ٗ مکان ہوگا سب اللہ تعالیٰ کے وفضل کرم سے خوشحالی سے زندگی بسر کر سکیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…