خادم حسین رضوی این اے 154 میں بھی چھا گئے، تحریک لبیک نے ایک بار پھر بڑا سرپرائز دے دیا، سیاسی حلقے ششدر

  پیر‬‮ 12 فروری‬‮ 2018  |  20:50

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154 لودھراں میں جہاں تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کی پوزیشن خراب ہے وہاں پر تحریک لبیک نے بھی سب کو حیران کر دیا ہے ، تحریک لبیک تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے امیدار نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک 4153 ووٹ حاصل کیے ہیں اور تیسر ے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے جس کے امیدوار کو اب تک 1456 ووٹ ملے ہیں،اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے

تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ، این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں338 پولنگ سٹیشنوں میں سے 130 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کیمطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اب تک کل 130 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ 46204 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین31132 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان ہے۔اس طرح غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ حلقہ این اے 154لودھراں میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں