ن لیگ یا تحریک انصاف ؟؟؟ این اے 154 کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے، وہی ہوا جس کی سب توقع کر رہے تھے

  پیر‬‮ 12 فروری‬‮ 2018  |  18:57

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔ پولنگ شام پانچ بجےتک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، پہلے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ، این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں338 پولنگ سٹیشنوں میں سے 35 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات

کے مطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اب تک کل 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ 10631 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین 7920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں