این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی پر جرمانہ

12  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی پر جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین پر چالیس ہزار روپے اور ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں

امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ عمران خان، شاہ محمود اور دیگر رہنماں نے اس حوالے سے جو جوابات کرائے وہ غیر تسلی بخش ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے عائد کئے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں میں آج ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…