دہشتگردوں کی معاونت کا الزام،امریکہ نے 3پاکستانیوں کے نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈال دئیے،یہ پاکستانی کون ہیں ،جانئے

8  فروری‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے ‘دہشت گردوں کی معاونت’ کے الزام میں 3 پاکستانیوں کے نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیئے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے رحمان زیب فقیر محمد، حزب اللہ استم خان اور دلاور خان کے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے۔تینوں افراد پر پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسند گروپوں کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق تینوں افراد شیخ امین اللہ

کے ساتھ منسلک تھے، جن کا نام 2009 سے عالمی دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔امریکی حکام الزام عائد کرتے ہیں کہ شیخ امین اللہ نے پشاور میں واقع گنج مدرسہ کو القاعدہ، طالبان اور لشکر طیبہ کے تربیتی اور بھرتی مرکز میں تبدیل کیا۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق رحمان زیب، خلیجی ریاستوں میں لشکر طیبہ کے لیے فنڈز اکٹھا کیا کرتا تھا جبکہ اس نے 2014 میں شیخ امین اللہ کو خلیجی ممالک کے سفر کے دوران لاجسٹک مدد بھی فراہم کی۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حزب اللہ، شیخ امین اللہ کے مدرسے سے منسلک تھا اور اس نے خلیجی ممالک میں ان کے بہت سارے دوروں کے سلسلے میں لاجسٹک معاونت فراہم کی۔دوسری جانب امریکی حکام نے دلاور کے حوالے سے بتایا کہ وہ شیخ امین اللہ کا قریبی مددگار تھا، جو پاکستان بھر میں ان کے سفری معاملات کے ساتھ ساتھ ان کے مالی معاملات بھی دیکھتا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری برائے ٹیرارزم ایڈ فنانشل انٹیلی جنس، سیگل منڈیلکر کے مطابق ‘محکمہ خزانہ اْن افراد کی تلاش اور نشاندہی جاری رکھے گا جو جنوبی ایشیاء4 میں دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کرتے ہیں اور غیر قانونی مالی نیٹ ورک چلاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…