امریکی انتظامیہ میں کچھ لوگ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں،اب یہ کام افغانستان خود کرے،پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیئے ، دھماکہ خیز اعلان

2  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک کیساتھ تعاون کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ میں کچھ لوگ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں ٗپاکستان اپنی سرزمین کسی پڑوسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیگا ٗ پاکستان کو پڑوسی ممالک سے بھی یہی توقع ہے ٗمقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں ٗ

پاکستان کی خارجہ پالیسی عوام کی امنگوں اور قومی مفادات کے مطابق ہے۔جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگرد سرگرمیوں کا مکمل طور پر مخالف ہے اور افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک کیساتھ تعاون کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی عوام کی امنگوں اور قومی مفادات کے مطابق ہے ٗیہ افغانستان پر منحصر ہے کہ وہ امن کیلئے مختلف فریقین سے بات چیت کرے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کی پناہ گاہوں کے خاتمے پر توجہ دی جانی چاہیے ٗ افغانستان کو سپرد کردہ 27 مشتبہ افراد افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے متعلق تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کی امنگوں کے مطابق افغانستان کے مسئلے کا حل اور افغان مہاجرین کی فوری اور باعزت وطن واپسی چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین کسی پڑوسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا اور پاکستان کو پڑوسی ممالک سے بھی یہی توقع ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتا ہے ٗ حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام کھلے خط میں بھارتی دہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ یاسین ملک کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انسانیت سوز مظالم کا احاطہ کیا گیا اور مجاہدین کو قانون تک رسائی کے بغیر پھانسی دینا اور ماورائے عدالت قتل کا بتایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ناصرف اپنے ملک ٗخطے بلکہ عالمی امن کیلئے مسلسل قربانیاں دیں جو تاحال جاری ہیں جس کی تازہ مثال کانگو میں پاکستانی امن کے سپاہی نائیک نعیم رضا کی شہادت ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر صرف رواں سال کے چند دنوں میں ہی 150 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ٗبھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے درجنوں عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

ایک سوال پر ترجمان نے بتایا کہ افغان سرزمین سے بھی پاکستانی علاقوں پر 470 حملے ہوئے جن میں عام شہریوں سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، اسی تناظر میں پاکستان نے افغان سرحد پر 975 چوکیاں قائم کیں لیکن افغانستان کی سرحد پر صرف 200 کے قریب چوکیاں ہیں۔مشعال ریڈیو کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ریڈیو اسٹیشن کسی بھی اجازت کے بغیر چل رہا تھا اور اس کے خلاف کارروائی وزارتِ داخلہ نے کیا ٗ فیصلہ ریڈیو اسٹیشن کے لائسنس کے حوالے سے معاملات پر کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…