ملک سے باہر فرار ہونے کی باتوں کا ڈراپ سین، راؤ انوار منظر عام پر،دھماکہ خیز اعلان کردیا

31  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے اپنے بیرون ملک فرار کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی موجود ہوں۔نجی ٹی و ی سے نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں بلاول ہاؤس میں ہوں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور آصف زردار ی سے میرے اس قسم کے مراسم نہیں ہیں ٗ1995 میں اچھا کام کیا،

اس لیے آصف زرداری میری عزت کرتے ہیں۔ راؤ انوار نے کہا کہ ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں ہے اور لوگ نہ جانے کیا کیا باتیں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے جس گھر پر چھاپہ مارا اب وہ کسی اور کی ملکیت ہے اور پولیس اس گھر پر پوسٹر لگا کر چلی گئی ہے۔سابق ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ میں کہیں بھاگا نہیں ہوں ملک میں ہی ہوں لیکن موجود حالات میں پیش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر میں میرے پہنچنے کا وقت غلط ظاہر کیا گیا ہے، انصاف کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے انکم ٹیکس کہاں سے دوں گا، میرے پاس تو اپنی سائیکل بھی نہیں ہے، فاروق دادا کو مارنے پر جو انعامی رقم ملی اس سے گھر خریدا۔اپنے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے راؤ انوار نے بتایا کہ صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے جو سرکاری بینک میں ہے اور جس میں تنخواہ آتی ہے، ہر ماہ کی 9، 10 تاریخ کو تنخواہ نکال لیتا ہوں۔  راؤ انوار نے اپنے بیرون ملک فرار کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی موجود ہوں۔نجی ٹی و ی سے نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں بلاول ہاؤس میں ہوں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور آصف زردار ی سے میرے اس قسم کے مراسم نہیں ہیں ٗ1995 میں اچھا کام کیا اس لیے آصف زرداری میری عزت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…