پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

31  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اسلام ااباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

شاہ محمود قریشی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد کیس سمیت چار مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 9 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنما اسد عمر، شیریں مزاری ، شفقت محمود اور عارف علوی بھی 9 فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی اائی چیرمین عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ 2014 میں دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج ہوا، جس میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات لگائی گئیں، مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ میں اداب میں رہتے ہوئے نوک جھوک ہونی چاہیے، تنقید کرتے وقت کسی کی ذاتیات پر نہیں اترنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آصف زرداری ملک کے صدر تھے، وزیراعظم بھی ان کے تھے، ان کے پاس اچھا موقع تھا کہ وہ سرائیکی صوبہ دے سکتے تھے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری نے اپنی پارٹی کو شمالی اور جنوبی میں تقسیم کر دیا لیکن صوبہ نہیں بنایا، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آئینی طریقہ سے سینیٹ کے الیکشن ہوں، خدشہ ہے کچھ قوتیں سینیٹ کے الیکشن میں ایسی کارروائیاں کریں گی جس سے سارا عمل آلودہ اور بدنام ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا خرید و فروخت کی باتیں چل رہی ہیں، جس پارٹی کا بلوچستان میں ایک نمائندہ بھی نہیں ہے وہ سینیٹ کی 6 سیٹیں کیسے حاصل کر لے گی، اس کا مطلب ہے بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ اور خرید و فروخت ہو گی۔ انہوں نے کہا ہارس ٹریڈنگ ایک بدنما داغ ہے اس سے بچنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…