نقیب اللہ کا قتل، راؤ انوار کے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے وکلاء سے رابطے، ایسا جواب مل گیا کہ سوچا بھی نہ ہو گا

26  جنوری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اس وقت شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے جس کی وجہ سے سابق ایس ایس پی ملیر

راؤ انوار مشکل میں پھنس چکے ہیں اور اس وقت کوئی بھی وکیل ان کا کیس لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے جو ان پریشانی میں اضافے کاباعث ہے۔ سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی طرف سے پیپلز پارٹی کے تین نامی گرامی وکلاء سے رابطہ کیا گیا، ان وکلاء میں سے دو نے تو انہیں صاف جواب دے دیا کہ ہم یہ کیس نہیں لڑ سکتے جبکہ تیسرے نے پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے کا کہا، واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے ان تینوں وکلاء کے پاس اعلیٰ قیادت کے مقدمات بھی ہیں، اس حوالے سے سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بننے والے وکیل سے بھی رابطہ کیا مگر عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بھی کیس لڑنے سے انکار کر دیا۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اس وقت اچھا وکیل نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور کیس کی پیروی کے لیے کسی تجربہ کار وکیل کے متلاشی ہیں۔ نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے جس کی وجہ سے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مشکل میں پھنس چکے ہیں اور اس وقت کوئی بھی وکیل ان کا کیس لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…