پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

23  جنوری‬‮  2018

لاہور(آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کوئٹہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی، پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا۔ سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔سال کی پہلی بارش نے لاہور کو ٹھنڈا کر دیا۔ باغوں کے شہر میں صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا۔ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں جسکے بعدہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ بلوچستان کے دیگرشہروں میں بھی ابر کرم برسا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے بھی رنگ جما دیا، سکردو میں پارہ منفی 10، استور منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…